اسد قیصرنے خوشخبری سنا دی

0
98

اسلام آباد: اسد قیصرنے خوشخبری سنا دی ،اطلاعات کے مطابق اسد قیصر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اورسیسز پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں آج اپنے اورسیسز پاکستانیوں کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان تمام بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، عمران خان کا ساتھ دیا اور اپنے غم اور غصے کا اظہار کیا۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اپ سب کی کوشش رائیگاں نہیں جائے گئی اور یہ امپورٹڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں اپنے اورسیسز پاکستانیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ الیکشن عنقریب ہیں پاکستان آئیں، عمران خان کا ساتھ دیں اور عمران خان کو دو اکثریت سے الیکشن جتوائیں۔

ادھرالیکشن کمیشن کو سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کسی رکن کے استعفے کا نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر افسران کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی ارکان کی رکنیت واپس لی، الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کو سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کسی رکن کے استعفے کا نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق استعفوں کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا، منحرف ارکان کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو نا اہلی ریفرنسز موصول ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو 28 اپریل کو طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے منحرف پنجاب اسمبلی کے ارکان کو 6 مئی کو طلب کرلیا۔

حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

Leave a reply