اسلام آباد،تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مفرور سفاک قاتل ،آئی بی کے ملازم اشرف مسیح کو بالآخر گرفتار کرلیا۔

ملزم نے ڈیڑھ ماہ قبل کراچی کمپنی کے رہائشی میٹرو بس سروس کے ملازم اپنے قریبی دوست شفیق الدین کو انتہائی بیدردی سے قتل کرنے کے بعد اس کا چہرہ ناقابل شناخت حد تک مسخ کر دیا تھا۔ ملزم کی سفاکیت اور منصوبہ بندی کا اندازہ یہاں سے لگائیں کہ واردات کے بعد ملزم نے مقتول شفیق الدین کی لاش کے پاس اپنا شناختی کارڈ رکھ دیا اور خود نامعلوم مقام پر روپوش ہوگیا۔ ملزم کا اپنے دوست کی لاش کے پاس اپنا شناختی کارڈ رکھنے کا مقصد یہ تھاکہ پولیس سمیت تمام دیگر اداروں کے ذمہ داران یہ سمجھے اور یقین کرلے کہ یہ لاش کسی اور کی نہیں بلکہ اشرف مسیح کی ہی ہے۔ لاش برآمدگی کے بعد اسلام آباد پولیس کی نالائقی کی وجہ سے ملزم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے بنا سوچے سمجھے اور تحقیقات کئے ڈیڈ باڈی اشرف مسیح کی ڈکلییر کرکے اس کی فیملی کو اطلاع دی ۔ جس کے بعد اشرف مسیح کی فیملی تدفین کی تیاری کرنے لگے۔ مقامی مساجد میں اشرف مسیح کی موت کے اعلانات کروائے گئے۔ عزیز و اقارب اور محلہ دار ان کے گھر تعزیت کے لئے آنا شروع ہوگئے۔ تدفین کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی دوران انٹیلیجنس بیورو کے افسران نے اس معاملے کو اپنے طور پر چیک کیا اور تحقیقات کی تو انہیں پتہ چلا کہ یہ لاش ان کے محکمہ کے ملازم اشرف مسیح کی نہیں بلکہ کسی اور کی ہے۔

آئی بی کی اطلاع پر اسلام آباد پولیس آنکھیں ملتے ہوئے جاگ اٹھی اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا، ڈی این اے ٹیسٹ لئے، فنگر پرنٹس سمیت دیگر ضروری قانونی تقاضے بھی پورے کئے گئے جس کے بعد یہ تصدیق ہوگئی کہ یہ لاش اشرف مسیح کی نہیں بلکہ کراچی کمپنی کے بلاک نمبر 49 اے میں رہائش پذیر شفیق الدین نامی شہری کی ہے۔ مقتول شفیق الدین ملزم اشرف مسیح کا قریبی دوست تھا اور وقوعہ کی رات سے پراسرار طور پر لاپتہ تھا۔ سفاک ملزم نے اپنے محکمے سے مراعات لینے کے لئے یہ انتہائی قدم اٹھایا تھا۔ اگر قاتل انٹیلیجنس بیورو کا ملازم نہ ہوتا اور اس حساس ادارے کی طرف سے اپنے ملازم کے کیس کی تحقیقات نہ ہوتی تو چالاک ملزم تو اپنے پلان میں کامیاب ہوچکا ہوتا اور اسلام آباد پولیس ایک بے گناہ شہری کی لاش کو اسی کے قاتل کی لاش قرار دے کر کیس داخل دفتر کر چکی ہوتی۔ تاہم اسلام آباد پولیس نے 7 جون کے اس واقعہ میں مفرور سفاک قاتل اشرف مسیح کو ڈیڑھ ماہ بعد گزشتہ روز بالآخر گرفتار کرلیا۔ بیشک ناحق خون کبھی چھپ نہیں سکتا۔
رپورٹ، شبیر سہام

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

Shares: