ملائشیا میں پی آئی اے طیارہ تحویل میں، اب کیا کریں گے ؟ وزیر ہوا بازی نے فیصلہ سنا دیا

0
50

ملائشیا میں پی آئی اے طیارہ تحویل میں، اب کیا کریں گے ؟ وزیر ہوا بازی نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا پی آئی اے طیارے پر موقف سامنے آ گیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہم کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی آئی اے طیارے کے حوالہ سے برطانیہ، ملائیشیا کی عدالت میں کیس لڑیں گے ،موقف دیا کہ کوویڈ کے بعد بقایا جات ادا کریں گے ،دو طیارے 2015 میں ن لیگی دور میں شجاعت عظیم نے لیز پر لیےتھے،لیز جولائی میں ختم ہو جائیگی،کورونا کیوجہ سے پی آئی اے متاثر ہوئی اور بروقت ہم قسطیں ادا نہیں کر سکے ہم نے کورونا کی وجہ سے برطانوی عدالت میں کیس بھی دائر کر رکھا ہے،ملائشین عدالت نے پی آئی اے اور حکومت کو کوئی نوٹس نہیں دیا،اٹارنی جنرل دفتر سے معاونت لے لی ہے ،کوالالمپور میں وکلا کیس لڑینگے

وفاقی وزیر ہوا بازی نے سابق وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوھری نثار اگر حلف نہیں لیتے تو وہ استعفی ٰدیں،حلقہ پی پی 10 کے لوگوں نے چوھری نثار پر اعتبار کیا ہے،

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،اپوزیشن اگر عدم و استحکام کی تحریک لائے تو یہ ان کا حق ہے،نواز شریف کے بیانیہ سے اختلاف کر کے لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں، تحریک عدم اعتماد لائیؐں گے تو پہلے کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی،

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں گیس پریشرکی کمی دورکرنےکیلئے لائن بچھائی جارہی ہے ،روات کے قریب 7 دیہات میں آج گیس سپلائی کا افتتاح کررہے ہیں،دوچھا اور چھان ڈیمز پر عملی کام شروع ہو چکا ہے ،وزیراعظم رنگ روڈپروجیکٹ کاسنگ بنیادرکھیں گے،راولپنڈی 50 کروڑ کی لاگت سے ہم نے تحصیل ہسپتال منظور کرایا،5ڈیمز سے آبپاشی سے لیکر پانی کی کمی تک کے مسائل حل ہوں گے،اسلام آباد اورراولپنڈ ی میں صاف پانی کاپراجیکٹ لایاجائے گا،صاف پانی کی جڑواں شہروں میں کمی ہے

واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پرمقامی حکام نے قبضے میں لے لیا ،طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پرملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیا گیا،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ عدالتی احکامات پر قبضہ میں میں لیا گیا ہے

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے، اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے،مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی، ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے،پی آئی اے حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کےلیے کوشاں ہے،

مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا،پی آئی اے نے دو طیارے ویتنام کی فضائی کمپنی سے لیز پر لیے ہیں،لیز پر لیے گئے طیاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی ہوئی، پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی،

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں، سعودی عرب نے دیا بڑا جھٹکا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی

پی آئی اے کا طیارہ کس ملک نے قبضے میں لے لیا اور کیوں؟

کیا پی آئی اے کو موچی چلا رہے ہیں، اصل ذمہ دار کون ؟

پی آئی اے پرواز کے مسافر کب تک پہنچیں گے اسلام آباد؟

Leave a reply