عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم ہے
ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، آج ایم کیو ایم کا وفد آصف زرداری سے ملاقات کرے گا، شہباز شریف کی پرویز الہیٰ سے اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے، وزیراعظم بھی اراکین اسمبلی سے ملیں گے، سپیکر اسد قیصر، پرویز خٹک بھی متحرک ہیں اور اراکین سے مل رہے ہیں
ق لیگ کے وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی ق لیگ کے وفد میں مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ شامل تھے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی، تمام معاملات میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے تا ہم ترین گروپ نے عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ارکان کسی بھی پارلیمانی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔ ارکان ترین گروپ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کسی صورت وزیر اعلیٰ قبول نہیں ہے ،ترین گروپ نے دوبارہ اجلاس طلب کرلیا اجلاس آج عون چودھری کی رہائشگاہ پر ہوگا ،سیاسی صورتحال کے پیش نظر اہم مشاورت ہوگی
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی جماعت کے تمام ارکان اسمبلی کو سندھ ہاوس اسلام آباد میں ظہرانے پر طلب کر رکھا ہے۔ جہاں وہ انھیں خصوصی ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے
وفاقئ وزراء نے وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے پنجاب میں تبدیلی کا مشورہ دیا تھا تاہم وزیراعطم نے انکار کر دیا اور کہا کہ بزدار ہی وزیراعلیٰ رہیں گے،
گزشتہ روز بھی چودھری شجاعت اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات ہوئی ہے چوہدری شجاعت حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پہنچے تھے جبکہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔زرداری ہاؤس میں چوہدری شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی
قبل ازیں چودھری شجاعت مولانا فضل الرحمان سے بھی ملے تھے جس میں ملکی سیاسی صورتحال، تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا
سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی کہتے ہیں کہ سینکڑوں "ع” جمع ہوجائیں تو بھی بچنا مشکل نظرآتا ہے۔ غرور، تکبر، چالاکی ، ظلم اور بدزبانی کی وجہ سے "الف” نےسر سے ہاتھ اٹھا لیا ہے۔سب اتحادی ع غ ہونےکوہیں۔جوسرکاری افسران بڑے”ع” کوبچانے کے لئے حد سے آگے بڑھ رہے ہیں، ان کا انجام بھی بہت برا ہوگا
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں نے ملکر جمع کروائی ہے،گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، شہبا زشریف، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں ڈی چوک میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی
عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟
آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان
وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ
آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک
آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل
کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان
بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک
تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان
علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ
اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع
عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے
جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول
اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات
بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں
بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا
ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ
صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟
۔