تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی،اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ مریم نواز بول پڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرا ن خان کو اپنی کشتی ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے ،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ آگ کے دریا سے گزر کر آئی ،عمران خان کی تقاریر میں اقتدار کو بچانے کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں،اگر اپوزیشن نے عوام کی چیخوں پر لبیک نہ کہا تو عوام کی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا،نواز شریف تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھے ،سی ای سی اجلاس میں فیصلے کا اختیار نوازشریف کو دیا گیا عمران خان کی پارٹی آج کے بعد کہیں نظرنہیں آئے گی،چن دنوں کیلئے جھوٹ چل جاتا ہے ہمیشہ نہیں چلتا،حالات مہنگائی ،دہشت گردی ،بےروزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے پیدا ہوئے ،موجودہ حالات عدم اعتماد کی تحریک کے لیے سازگار ہیں،ہم عدم اعتماد کی تحریک تک پہنچ رہے ہیں ،وزیراعظم کون ہوگا وہ بعدکا معاملہ ہے ،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جن وزرا کو اسناد دیئے ان میں اہم وزارتیں شامل نہیں ،اتحادی عمران خان کی ناکامی کا بوجھ لیکر عوام میں نہیں جائینگے عوام کی آواز پر لبیک نہ کہا تو سیاسی جماعتوں پر تنقید ہوگی عوام کے ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچ چکے، اپنی خیر منائیں،عمران خان کی تقریر نہیں چیخیں ہیں عمران خان جتنی تقریر کرتے ہیں وہ اقتدارکی کشتی کو بچانے کے لیے ہیں عمران خان کی پارٹی آج کے بعد انشاءاللہ تعالٰی آپ کو کہیں نظر نہیں آئے گی

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حالات بدلے ہیں اور ہمیں ضرور تحریک عدم اعتماد کی کوشش کرنی چاہیئے اور ضرور یہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی ۔ان کے ایم این ایز ڈوبتی کشتی سے چھلانگ لگانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں اگر اپوزیشن نے عوام کی چیخوں پر لبیک نہ کہا تو عوام کی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا،عمرا ن خان کی کشتی میں بیٹھے افراد جمپ کرنے کو تیار ہیں،عمرا ن خان ابھی کشتی ہلی ہی ہے تو پارٹی ارکان ادھر ادھر رابطے کر رہے ہیں آج پی ٹی ائی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز جانتے ہیں کہ عوام انہیں کامیاب نہیں کریں گے،15فیصد تنخواہوں میں ا ضافےسے غریب کو زیادہ فائدہ نہیں ہوگا،

@MumtaazAwan

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے ,مریم نواز اور بلاول کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب لانگ مارچ لکھی ہوئی تقریر نہیں جو آپ جوں کی توں بول دیں گے,لانگ مارچ کیلئے عوام کی ضرورت ہوتی ہے,عوام نے بوسیدہ سیاسی چہروں کو مسترد کردیا ہے,کھاؤ پیو قبیلہ تمام تر منتوں ترلوں کے باوجود عوام کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہا ,اپوزیشن کے تمام مارچ جلسے اور جلوس ناکامی کی بدترین مثال رہے,پی ٹی آئی سے زیادہ سٹریٹ پاور کسی کے پاس نہیں ,بلاول صاحب آپ کی جماعت سے سندھ تو سنبھالا نہیں جا رہا خواب آپ وزیراعظم کا دیکھ رہے ہیں
آپکی کرپٹ جماعت نے مزید کتنی لوٹ مار کرنی ہے,مافیا اس ملک اور قوم پر رحم کرے مافیا ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے باوجود مزید چوسنے کے درپے ہے,حقیقت یہ ہے کہ اقتدار میں صرف ان کے ذاتی خزانوں کو پر لگےکرپٹ مافیا نے ملک اور قوم کو دیوالیہ کردیا ,ملک اپوزیشن کی مزید لوٹ مار کا متحمل نہیں ہوسکتا,

حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو ملک اور قوم کا درد ہوتا تو ملک سے فرار نہ ہوتے , نواز شریف کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے ,مریم نواز اور شہباز شریف آئیں بائیں شائیں کی بجائے عدالت کو لوٹ مار کا جواب دیں مایوسی حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن کے چہروں سے واضح چھلک رہی ہے,سیاسی قوتوں نے نواز شریف کی ذاتی مفادات کی سیاست کو مسترد کردیا ہے مافیا کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ,اب صرف کپتان کا بلا چلے گا,

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

زبردستی تلاشی لی گئی تو سب سامنے آ گیا،مریم نواز برس پڑیں

نواز آئینگے، ان ہاؤس تبدیلی ہوگی، حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ،مریم نواز

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار

ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز کی بریت کی درخواست پر نیب نے جمع کروایا جواب

والد نے جائیداد غیر قانونی بھی بنا کر بیٹے کو دی تو کیا بیٹی قصور وار ہوگی؟ عدالت

Shares: