اغوا کے الزام میں گرفتار خاتون سکھ صحافی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ
پشاور کی عدالت نے اغوا کے الزام میں ملوث خاتون سکھ صحافی سمیت سکھ کمیونٹی کے 4 افراد کی ضمانت منظور کر لی ہے
سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے چار افراد جن میں منمیت کور، اؤں بھٹی، شالیم، اور روہیت سنگھ پر الزام تھا کہ انہوں نے اویناش سنگھ کو پشاور گلبرگ سے اغوا کیا تھا اور تشدد کیا،ان پر الزام تھا کہ انہوں نے پہلے بھی اویناش کو دھمکیاں دی تھیں،ہفتے کے روزعدالت نے سیف اللہ محب کا کا خیل اور نعمان محب کا کا خیل کی وساطت سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی
وکلاء نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ مجرموں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، اور اویناش کو درج ایف آئی آر کے مطابق 27 مئی کو اغوا کیا گیا ہے حالانکہ 28 تاریخ کو اسکو لوگوں نے اسکے بھائی کے ہمراہ دیکھا ہے اور فون ریکارڈ بھی اسکو ظاہر کرتا ہے۔ وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 29 مئی کو جب درخواست کنندہ جیل میں تھے تب اویناش کوہاٹ میں ملا جو زخمی حالت میں تھا، تو سوال اٹھتا ہے کہ اسکو کس نے آزاد کیا اور چھوڑا۔
وکلاء نے عدالت میں کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق دو مہینے اویناش درخواست کنندہ کے پاس تھا اور اویناش کے مطابق وہ روز اسکو مارتے تھے، لیکن میڈیکل میں ایسا کچھ نہ ہی اور اُسکی تصویروں کے مطابق وہ بلکل صحت مند ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ثناءاللہ نے وکلاء کے بحث سننے کے بعد تمام درخواست کنندہ کے ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ اویناش کو اغوا کیا گیا تھا جس کو کوہاٹ سے بازیاب کروا لیا گیا ہے، زخمی حالت میں اسے ہسپتال داخل کروایا گیا ہے ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے ایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے اویناش سنگھ کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کا کہنا تھا کہ اویناش سنگھ اغوا کیس میں قانون کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام
متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج
متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج
متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..
مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج
بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان
متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی
حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل
کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا
مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
سکھ نوجوان کی بازیابی کیلئے سکھ برادری کا وزیر اعظم نوٹس لینے کا مطالبہ