آج کل کی شہرت کو شہرت نہیں سمجھتی ،اصل شہرت تو ہمارے پرانے آرٹسٹوں کے پاس تھی اقراعزیز

0
32

پاکستان ڈرامہ نڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ وہ آج کل کی شہرت کو شہرت نہیں سمجھتیں ،اصل شہرت تو ہمارے پرانے آرٹسٹوں کے پاس تھی-

باغی ٹی وی : غیر ملکی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اقرا عزیز نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی امی کے ڈوپٹے لے کر اور ساڑھیاں باندھ کر انڈین گانوں پر شیشے کے سامنے اداکاری کرتی تھی، تیار ہوتی تھی اور میک اپ کرتی تھی۔ دسویں جماعت میں ایک اشتہار کے ذریعے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا اور اسی وقت فیصلہ کرلیا کہ اسی فیلڈ میں کیر یئر بنانا ہے۔

لیکن جب انھوں نے اس بارے میں اپنی والدہ کو آگاہ کیا تو ان کی والدہ نے کہا کہ پڑھائی نہیں چھوڑنی پھر میں نے اپنی بڑی بہن سے بات کی، ابتدائی طور پر میری بہن نے مجھے سپورٹ کیا اور اس نے امی سے بات کی تو میری امی مان گئیں۔

اقرا نے کہا کہ ان کی امی ان کی بہترین دوست ہیں میں انھیں ہر بات بتاتی ہوں، وہ میرے ساتھ ہر شوٹ پر جاتی تھیں۔ میری والدہ نے بھی مجھے بھرپور سپورٹ کیا اور ان کے بغیر شاید میں یہ نہ کر سکتی۔

اقرا نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک مڈل کلاس خاندان سے ہےمیں بنس روڈ پر رہتی تھی۔ میں نے ہمیشہ سے محلے داری دیکھی ہے، وہ ماحول دیکھا اور ایک فلیٹ دیکھا ہے، جس میں آپ ایک کمرے سے نکل کر فوراً ہی دوسرے کمرے میں آ جاتے ہیں، چھوٹا سا کچن اور ہر کمرے کے ساتھ باتھ روم بھی نہیں۔ تو میرا بیک گراؤنڈ کچھ ایسا ہے لیکن میں نے ان حالات میں بھی اپنی والدہ کو بہت شکرگزار دیکھا۔‘

میں نے یاسر کا انتخاب کیا کیونکہ یہ عورت کی صحیح معنوں میں عزت کرنا جانتے ہیں…

کیریئر کے آغاز میں ہی اقرا عزیز نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنے شوہر یاسر حسین سے پہلی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اقرا نے بتایا کہ دونوں کی ملاقات بیرون ملک ایک ایوارڈ تقریب میں ہوئی یاسر کو مجھ سے پہلی نظر میں پیار ہو گیا لیکن مجھے تھوڑا وقت لگا لیکن پھر مجھے ایک ماہ میں ہی اندازہ ہو گیا کہ یہ سب ہمیشہ کے لیے ہے۔

آج کسی بھی اداکار کی مقبولیت کا اندازہ اس کی اداکاری کو دیکھ کر نہیں بلکہ اس کے سوشل میڈیا پر موجود فالوورز کی تعداد کو دیکھ کر لگایا جاتا ہے۔ اقرا عزیز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ اپنی شہرت سے خوش ہیں لیکن وہ اس شہرت کو شہرت نہیں سمجھتیں۔

ان کا کہنا ہے، یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، لوگ میرے کام کو پسند کرتے ہیں، مجھے پہچانتے ہیں یہ بہت بڑی بات ہے لیکن اصل شہرت ہمارے پرانے آرٹسٹس کے پاس تھی۔

اقرا نے مزید کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہر طرف نظر نہیں آتے تھے، لوگوں کو علم نہیں ہوتا تھا کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے؟ آج وہ کیسے لگ رہے ہیں، کیا کر رہے ہیں ان کا گھر کیسا ہے، ان کے شوق کیا ہیں؟ نہ اتنے انٹرویو ہوتے تھے نہ سوشل میڈیا کا دور ہوتا تھا لیکن پھر بھی لوگ آپ کو اتنا پیار کرتے تھے، آپ کو خط لکھتے تھے۔ لیکن اب اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں جاننے کے بارے میں لوگوں میں وہ تجسس نہیں رہا۔

ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ جس کا تیسرا سیزن آج کل جیو انٹرٹینمنٹ پر دکھایا جا رہا ہے، کے بارے میں اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ یہ پرہجکیٹ جب مجھے ملا تو یہ ایسا تھا کہ میرا کوئی خواب پورا ہو گیا۔‘

تاہم ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ پر ناقدین کی یہ رائے کہ یہ حقیقت سے قریب تر نہیں۔ اس بارے میں اقرا عزیز کہتی ہیں کہ اگر انڈین فلم ’دیوداس‘ کی بات کی جائے تو کیا وہ حقیقت سے قریب تر تھی؟’دیوداس میں جس زمانے کو دکھایا جا رہا تھا کیا اس میں لڑکی کا ایسا لائنر اور آنکھیں(میک اپ) ممکن تھا۔‘

کسی بھی سکرپٹ کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے اقرا کا کہنا تھا کہ میں فوراً محسوس کر لیتی ہوں کہ مجھے یہ کرنا ہے یا نہیں کرناکہانی سن کر ہی احساس ہو جاتا ہے کہ یہ کردار کرنا ہے یا نہیں اور ایک بار کوئی فیصلہ لے لیا تو اس کے بعد میں اس بارے میں نہیں سوچتی۔

’خدا اور محبت 3‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں؟

اقرا عزیز مستقبل میں فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں اس بارے میں ان کا کہنا تھا جب بھی انہیں محسوس ہوا یہ ایک اچھی فلم ہے اور انہیں بڑی اسکرین پر کام کرنا چاہئے تو وہ ضرور فلم میں کام کریں گی۔

واضح رہے کہ سنو چندا، رانجھا رانجھا اور جھوٹی میں اپنی کمال اداکاری سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا نام منوایا ہے اور حال ہی میں وہ ڈرامہ سیریل ’رقیب‘ اور ہاشم ندیم کے تحریر کردہ ڈرامے ’خدا اور محبت3‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

صبور علی اور یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہمارے پروڈکشنز ہاؤسز کا ماحول بالکل فیکٹری والا ہے یاسر حسین

 

Leave a reply