امریکی پاسپورٹ میں تیسری جنس کے لیے بھی آپشن، پہلا پاسپورٹ جاری

0
40

امریکا میں پہلی بار پاسپورٹ میں مرد اور خواتین کے علاوہ تیسری جنس کے لیے بھی آپشن موجود ہو گا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے پہلی بار ایسا پاسپورٹ جاری کیا جا چکا ہے جس میں جنس کے لیے ’ایکس‘ کا آپشن موجود ہے اور یہ آپشن سال 2022 سے ہر امریکی کے برتھ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ پر دستیاب ہو گا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے اس نئے پاسپورٹ کو پبلک نہیں کیا گیا تھا تاہم ایک قانونی فرم نے اسے جاری کر دیا ہے کیونکہ یہ ان کے کلائنٹ کا تھا، جو 2015 سے اس پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے رہا تھا۔

امریکا کا کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئیں سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ تمام افراد کی آزادی، وقار اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہےامریکہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جون میں اس معاملے پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس سے قبل پاسپورٹ پر اپنے برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات کے علاوہ کسی جنس کا انتخاب کرنے کے لیے امریکیوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ درکار ہوتا تھا۔

لندن کے ایک ادارے کے مطابق کم از کم 11 مزید ممالک میں ان افراد کے لیے پاسپورٹ پر ’ایکس‘ یا ’ادر‘ کا آپشن ہوتا ہے جو اپنی شناخت مرد یا عورت کے طور پر نہیں کرنا چاہتے ان ممالک میں کینیڈا، جرمنی، آرجنٹینا، انڈیا، نیپال اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئیں سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد اب امریکی شہریوں کے علاوہ غیرملکی شہری بھی امریکا کا سفر کرسکیں گے-

چین بچوں کے کھلونوں میں زہریلے کیمیکل لگا کردوسری دنیا کوبھیج رہا ہے:امریکہ کا…

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق 2020 میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد پہلی بار پروازوں کی پابندیاں ختم کی گئیں ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس نے امریکا جانے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے قوانین کا خاکہ بھی پیش کر دیا ہے نئے قوانین اور پابندیوں میں نرمی کا اطلاق اگلے ماہ 8 نومبر سے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ سےامریکی سفری پابندیوں سے چھوٹ حاصل کرنے والے ممالک میں برطانیہ، یورپ، چین اور بھارت سمیت درجنوں ممالک شامل ہوں گے اس وقت برازیل، چین، جنوبی افریقہ، برطانیہ، یورپ کے 26 ممالک، آئرلینڈ، بھارت اور ایران سے آنے والوں پر سفری پابندیاں عائد ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا تھا امریکا کے لیے سفر کرنے والوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہو گا امریکی ہیلتھ ریگولیٹرز کی طرف سے منظور شدہ کوئی بھی ویکسین قابل قبول ہوگی ویکسینیٹڈ افراد کو 3 دن پہلے اور غیرویکسینیٹڈ افراد کو ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم عمر کے بچے ویکسینیشن کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے، لیکن پھر بھی سفر کے تین دن کے اندر لیا گیا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

پاکستان اور امریکہ میں فضائی حدود کے استعمال کا معاہدہ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل…

Leave a reply