تیسری بیوی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لئے..عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل،صارفین برس پڑے
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے تیسری شادی کی جس کی آج تیسرے روز بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے
ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد مختلف ویڈیوز اور تصاویرسامنے آ چکی ہیں،ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے جس میں عامر لیاقت اپنی تیسری بیوی کے ہمراہ بیٹھ کا گانا گا رہے ہیں، عامر لیاقت کبھی دانیہ کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہیں تو کبھی دانیہ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں،ساتھ ہی عامر لیاقت بھارتی فلم کا گانا ’جب کوئی بات بگڑجائے، تم دینا ساتھ میرا او ہمنواہ‘ بھی گنگنا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانیہ شاہ کے فیملی کے دیگر افراد پیچھے بیٹھے تالیاں بجا رہے ہیں
ایک صارف نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام میں کہا کہ یہ موصوف علامہ قاری ڈاکٹر عامر لیاقت وغیرہ وغیرہ ماہ رمضان میں پھر ہمیں تبلیغ کا درس دیں گے۔
یہ موصوف علامہ قاری ڈاکٹر عامر لیاقت وغیرہ وغیرہ ماہ رمضان میں پھر ہمیں تبلیغ کا درس دیں گے۔ #غلیظ_میڈیا_غلیظ_اینکرز #GForGhatya #GForGashti #amirliaquat pic.twitter.com/1JnTRe7UTM
— Rafeeq Thaheem (@RaazRafeeqLy) February 12, 2022
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔ دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے معزز نجیب الطرفین ’’سادات‘‘ خاندان سے ہے۔
عامر لیاقت نے مزید بتایا کہ ان کی بیوی سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنےتمام خیرخواہوں سے ہمارے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں ابھی حال ہی میں اپنی زندگی کے سیاہ دور سے گزرا ہوں جو کہ ایک غلط موڑ تھا۔
عامر لیاقت نے اپنی تیسری نئی نویلی بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
گزشتہ روز ہی عامر لیاقت کی سابق دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی اور خلع کے محض ایک روز بعد ہی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرنے کا اعلان کردیا
واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی ان کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں ان کے سابقہ شوہر نے طلاق دے دی تھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انہیں طلاق طوبٰی انور کے کہنے پر ایک فون کال پر دی تھی۔
ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی
لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف
نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار
خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار
یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے
عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا
عامر لیاقت کی تیسری نہیں چوتھی شادی،میرا بھی تعلق رہا،ہانیہ خان