امریکی صدر کو ریاست کی جانب سے دی جانے والی مراعات
امریکی صدر کو ریاست کی جانب سے دی جانے والی مراعات
باغی ٹی وی : امریکی انتخابات آج ہو رہے ہیں، دونوں حریفوں نے عوام کا اعتماد جیتنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دی۔ پنسلوانیا اور مشی گن میں جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اپنے حمایتیوں سے خطاب کیا۔
امریکی صدارتی الیکشن کیلئے آج میدان سجے گا، ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ امریکا کے 10 کروڑ افراد حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں جس سے امریکا میں ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
امریکی نظام حکومت آئین کے تحت کام کرنے کا پابند ہے۔ امریکہ کا آئین دنیا کا سب سے پرانا اور مکمل طور پر تحریری شکل میں موجود ہے۔حکومتی نظام کانگریس، ایوان بالا اور ایوان نمائندگان پر مشتمل ہے، جو قانون سازی سے ریاستی امور تک دیکھتے ہیں.امریکہ کا صدر دنیا کے طاقتور ترین شخص سمجھا جاتا ہے اور اس کو ماہانہ 33ہزار333 یعنی چارلاکھ ڈالرز سالانہ تنخواہ کی مد میں ملتے ہیں۔مراعات اور سہولیات ماہانہ تنخوا کے علاوہ ہیں۔ عہدہ ختم ہونے کے بعد بھی امریکی صدر کو مراعات دی جاتی ہیں۔
دو بوئنگ 747 طیارے صدر کے استعمال میں رہتے ہیں، جنہیں ائیرفورس ون کہا جاتا ہے۔ طیارے میں موجود صدر کے لیے خصوصی اپارٹمنٹ میں آفس، بیڈ روم اور جم ہوتا ہے۔طیارے میں ایک آپریشن تھیٹر اور ڈاکٹر بھی ہوتا ہے۔ طیارے میں 85 ٹیلی فون، انیس ٹی وی بھی ہوتے ہیں۔صدر کے پاس میرین ون خصوصی ہیلی کاپٹر ہوتا ہے، جسے مختصر سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکی صدر لیموزین کار استعمال کرتے ہیں۔
گراونڈ فورس نامی بلیک آرمرڈ بس صدر اور دیگر اہم ملکی و غیرملکی شخصیات کو لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاوس کے اندر ہے۔ کیمپ ڈیوڈ میں امریکی صدر کے لیے خصوصی رہائش گاہ ہے، جہاں صدر اہم ملاقاتیں اور چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں۔
ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا
بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے
ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب
ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی
مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر
امن کا دشمن مودی، ٹرمپ سے ملاقات میں جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے سمیت 3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
ٹرمپ بھارت سے جاتے جاتے مودی کی "زبان” بول گیا
صدر کے مہمانوں کے لیے 119 کمروں پر مشتمل اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس ہے جسے بلیئرہاوس کہا جاتا ہے۔امریکی صدر کے پاس ایک خصوصی بریف کیس ہوتا ہے، جس میں ایسی کمیونیکشن ڈیوائسز ہوتی ہیں، جن سے امریکی صدر دنیا کے کسی حصے سے بھی ایٹمی حملے کا حکم دے سکتا ہے۔
امریکی صدر کو سالانہ تقریبا دو لاکھ ڈالر پنشن کی مد میں حاصل ہوتے ہیں۔ تاحیات سیکیورٹی، سفری اخراجات، علاج معالجہ کی سہولت بھی حاصل ہوتی ہے۔ امریکی صدر کو اسٹیٹ فیونرل بھی دیا جاتا ہے۔
واضحرہے کہ امریکہ میں صدارتی الیکشن جاری ہیں.، ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ امریکا کے 10 کروڑ افراد حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں جس سے امریکا میں ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
امریکی نظام حکومت آئین کے تحت کام کرنے کا پابند ہے۔ امریکہ کا آئین دنیا کا سب سے پرانا اور مکمل طور پر تحریری شکل میں موجود ہے۔حکومتی نظام کانگریس، ایوان بالا اور ایوان نمائندگان پر مشتمل ہے، جو قانون سازی سے ریاستی امور تک دیکھتے ہیں۔