نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت،عدالت نے بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کےدو رکنی بینچ نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے رپورٹس عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں، نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات اخبار میں شائع کردیے، لاہور رہائشگاہ اور عدالت کے باہر بھی چسپاں کردیے، ایف آئی اے اور فارن آفس کے افسران بیان ریکارڈ کرانے کیلئے موجود ہیں،

ایف آئی اے لاہورکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اعجازاحمد، طارق مسعود عدالت میں پیش ہوئے،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشتہارات کی تعمیل کرنے والے افسران کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا،نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے سے پہلے دو دسمبر کو متعلقہ افسران کے بیانات ہوں گے ،ایف آئی اے لاہور کے افسر اعجاز احمد اور طارق مسعود کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے

نواز شریف کو اشتھاری قرار دینے کی کاروائی دو دسمبر تک موخرکر دی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ افسر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پریہ بھی معاونت کریں کہ اس معاملے کو کیسے آگے لے جانا ہے، تسلی کرنی ہے کہ نوازشریف کو حکم نامے سے آگاہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی گئی،

ایون فیلڈریفرنس میں عدالت نےنواز شریف کی 10 سالہ سزا معطل کررکھی ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل زیرسماعت ہے، العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نےنوازشریف کو7سال قید سزاسنائی تھی۔

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار

نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں تیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں

Shares: