سینیٹ اجلاس، ارکان کا فوجی عدالتوں کے حق میں منظور قرارداد واپس لینے کا مطالبہ

چیئرمین سینیٹ نے ایوان کا ریپ کیا،سینیٹر سیف اللہ
0
138
Senate of Pakistan

سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس کی کاروائی شروع کرنے کے ساتھ ہی تمام ایوان میں موجود سینیٹرز نے شدید احتجاج شروع کردیا اور کہاکہ کل سینیٹ نے قرارداد پاس کی ہے جو کہ رولز کی خلاف ورزی کرہے پاس کی گئی ہے اس پر بات کرنے کی اجازت دی جائے اس کے بعد کارروائی جائی جائے ڈپٹی چیئرمین نے کہاکہ 15منٹ میں ایجنڈا مکمل ہوجائے گا اس کے بعد بات کرنے کی اجازت دوں گا ۔اسی احتجاج کے دوران ایک سینیٹر نے کورم کی نشاندہی کردی ۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل سینیٹ نے قرارداد پاس کی جب صرف 12 ارکان ایوان میں موجود تھے، ایجنڈا میں جو چیز شامل نہیں تھی اسے پیش کیا گیا ،یہ قرارداد جمہورئت کی نفی ہے، جمہوریت پر شب خون مارا گیا ،ایوان نے قواعدوضوابط سے ہٹ کر جو کام کیا ہم اسے سپورٹ نہیں کرتے ،ایوان کو استعمال کرکے ایسے قرارداد پاس کرائی گیی جو جمہوریت کی نفی ہے ،کیا ایوان کل یہ قرارداد لے آے گا کہ ملک میں مارشل لاءگا دیا جائے تو کیا مارشل لاء لگا دیا جائے گا،یہ طریقہ کار نفی کرتا ہے پارلیمانی روایت کی،موجودہ حالات میں ایسی قرارداد سے جمہوریت مضبوط ہو ،یہ قرارداد واپس لیں،یہ قرارداد اس ایوان کی عکاس نہیں ہے

سینیٹر رضا ربانی، طاہر بزنجو، تاج حیدر ، سینیٹر مشتاق نےبھی نشتوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا،سینیٹر رضا ربانی اور مشتا ق نے کہا کہ ہم اس معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں، مرزا آفریدی نے کہا کہ سینیٹ ایجنڈا مکمل کرکے میں آپ کو بات کرنے کی اجازت دیتا ہوں،سینیٹر سیف اللہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے ایوان کا ریپ کیا ، ایوان کو تباہ کر دیا ہے

سینیٹر رضا ربانی اور سینیٹر مشتاق احمد سمیت ارکان نے قراداد سے متعلق بولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان میں شورشرابا ہوا،ن لیگ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ارکان نے گزشتہ روز منظور ہونے والی قرارداد پر بات کرنے کے لیے وقت کا مطالبہ کیا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےپہلے ایجنڈے کی کارروائی مکمل کرنے پر اصرارکیا،سینیٹر مشتاق احمد نے ڈائس سامنے آکر احتجاج کیا،ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی گئی ،سینیٹ میں کورم پورا نہ نکلا،سینیٹ کا اجلاس جمعہ ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا

واضح رہے کہ کل جب سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور ہوئی تو اس وقت ایوان میں 15 سینیٹرز موجود تھے، 9 سینیٹرز نے قرارداد کے حق میں اور تین نے قرارداد کی مخالفت کی, تین خاموش رہے۔ آج سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلزپارٹی، اے این پی اور جماعت اسلامی نے قرارداد منظوری کے عمل پر اعتراض کیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس ہی ملتوی کردیا۔

گزشتہ روز سینیٹ میں 9 مئی کے مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔9 مئی کے مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قرار داد سینیٹر دلاور حسین نے سینیٹ میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا،گزشتہ ماہ، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے حکومت کو 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں گرفتار کیے گئے شہریوں کا فوجی ٹرائل کرنے سے روک دیا تھا۔

شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Leave a reply