اسد عمر نے شوگر مافیاکے خلاف اہم اقدام اٹھانے کا عندیہ دے دیا

0
21

اسد عمر نے شوگر مافیاکے خلاف اہم اقدام اٹھانے کا عندیہ دے دیا
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف رپورٹ آئی، پھر فورنزک کروایا گیا۔ اب شوگر مافیا کے خلاف کیسز دائر ہونے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران پیچھے ہٹنے یا گھبرانے والے نہیں ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں چینی کی قیمت 100 روپے سے زائد چلی گئی تھی۔ چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پر کام ہو رہا ہے، اس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘’آن دی فرنٹ’’ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی جو کچھ کرکے گئے، ہم عوام کو بتاتے رہیں گے۔ جب حکومت سنبھالی تو 20 ارب ڈالر خسارہ تھا۔ ہماری حکومت نے سرجری کی، اب حالات بہتر ہونگے۔

وزیراعظم کا شوگر کمیشن رپورٹ پر ایف بی آر، نیب، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم


ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اپوزیشن کے خلاف مقدمات بنا رہے ہیں تو عبدالعلیم خان، سبطین خان، پرویز خٹک کیخلاف کیسز کس نے بنائے؟

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

دوستوں اور اتحادیوں کیخلاف کارروائی کے لئے بڑی جرات اورعزم چاہیے،اٹارنی جنرل کے عدالت میں دلائل

شوگر تحقیقاتی کمیشن،حکم امتناع آج ختم ہوگا،دو دن میں حکومت کیا کارروائی کرلے گی ،عدالت

ریاستی ادارے اگر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہیں اپنا موقف وہاں پیش کریں، سپریم کورٹ کے شوگر تحقیقاتی کمیشن 

انہوں نے کہا کہ ہم نیب قوانین کی بہتری کے لیے آرڈیننس لے کر آئے لیکن اپوزیشن نے کہا کہ جب تک این آر او نہیں دیں گے، حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اپوزیشن کی 34 ترامیم این آر او پلس تھا۔

واضح‌ رہے کہ کارروائی کی اجازت دے دی، تاہم عدالتی فیصلے آنے تک غیر ضروری اقدامات اٹھانے اور شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداروں کو بیان بازی سے روک دیا۔

وفاقی حکومت نے 90 روز میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا کہہ دیا۔ وفاقی کابینہ نے 23 جون کو ایکشن پلان کی منظوری دی تھی۔ ایف بی آر کو ملک بھر کی تمام شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہہ دیا گیا۔

وزیراعظم کا شوگر کمیشن رپورٹ پر ایف بی آر، نیب، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم

Leave a reply