عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی آواز ہر صاحب ذوق شخص کے دل کو بھاتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے عالمی شہرت یافتہ لوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی ملاقات ہوئی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی فن کی دنیا کا روشن اور تابندہ ستارہ ہیں۔ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے دھرتی باسیوں کے درد کو گیتوں میں سمو دیا۔عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی آواز ہر صاحب ذوق شخص کے دل کو بھاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی پاکستان کا اثاثہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar سے عالمی شہرت یافتہ لوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی ملاقات:
▪︎وزیراعلیٰ نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی مزاج پرسی کی اور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
▪︎وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی صحت کاملہ کیلئے دعا۔ pic.twitter.com/RIg8NbgQo7— Pervez Elahi Updates (@CMPunjabPK) July 21, 2020
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی مزاج پرسی کی اور صحت کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی صحت کاملہ کیلئے دعا کی
شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار
اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ
وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ
وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب
معید یوسف اپنے اثاثوں اور شہریت سے متعلق وضاحت کرنے میدان میں آ گئے
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیرداخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلی نے دورہ بلوچستان کے دوران پرجوش میزبانی پر اظہار تشکر کیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان اور بلوچستان کے لوگوں کی محبت کبھی نہیں بھول سکتا،پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،تربت میں 100 بیڈ کا ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر بنایا جائے گا- دونوں منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے کا چیک حکومت بلوچستان کے سپرد کیا جا چکا ہے-