آسٹریلوی پارلیمنٹیرینز کی اسلام آباد میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ سے ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی پارلیمنٹیرینز کی اسلام آباد میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ سے ملاقات ہوئی ہے
اس موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی پارلیمنٹیرینز کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنے پر انکی شکر گزار ہوں آسٹریلوی پارلیمنٹیرین نے بھارت پر واضح کیا کہ یو این او کی قراردادوں پر مسئلہ کشمیر حل کرے۔ دوران ملاقات آسٹریلوی خاتون سینٹر کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا تھا۔آسٹریلوی سینیٹر نے مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔آسٹریلوی پارلیمنٹیرین نے بھارت کو کشمیریوں کا پیدائشی حق،حق خودارادیت دینے پر زور دیا۔بھارتی مظالم پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کرے۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ یسین ملک کے جسم کہ ایک ایک حصے پر زخموں کے نشانات ہیں،کشمیری تاریخ رقم کر رہے ہیں،کشمیر میں نوجوان تحریک آزادی چلا رہے ہیں،کشمیری طلباء بھارتی بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں،کشمیر میں بھارتی فوج،نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر رہی ہے۔کشمیر پاکستان کی دفاعی لائن ہے کشمیر سے آنے والا پانی،پاکستان کو سیراب کرتا ہے۔کشمیریوں کی تحریک کو اگر دبا دیا گیا،تو پاکستان میں پانی کی جگہ خون آئے گا،
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ شہ رگ آرٹیکل 370 کے کے خاتمے کے ذریعے کاٹ دی گئی بھارت کشمیر سمیت پاکستان کو تاریکی میں دھکیلنا چاہتا ہے۔دنیا میں پیلٹ کا استعمال جانوروں پر بھی نہیں کیا جاتا ،بھارتی فوج کشمیریوں سے جانوروں سے بدتر سلوک کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے ، یواین او اپنی ہی قراردادوں پر آج تک عمل کرنے میں ناکام رہی، مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔
کشمیری قیادت جیلوں میں، مودی کا ڈرامہ نہیں چلے گا، مشعال ملک کا اے پی سی پر ردعمل
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ








