باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایاز امیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں

ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کو عدالت پیش کیا گیا تو پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کر لی، پولیس نے ملزم کے والدین اور چچا کے وارنٹ گرفتاری جانے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کس لیے وارنٹ گرفتاری چاہیے،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم شاہنواز کے والدین سے تفتیش کرنی ہے تفتیش کو آگے بڑھانے کیلئے ملزم کے والدین سے تفتیش ضروری ہے جس کیلئے انہیں گرفتار کرنا ہو گاجس کے بعد عدالت نے ملزم کے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرلی

عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، عدالت نے دو روز بعد ملزم کوعدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی،

صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

ایاز امیر کے بیٹے کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Shares: