بالوں کو گھنا مضبوط اور چمکدار کرنے کے چند قدرتی نسخے

0
32

بالوں کو گھنا مضبوط اور چمکدار کرنے کے چند قدرتی نسخے
اپنی خوراک میں سلاد اور پالک کا جوس شامل کریں
لیمن کے بیج اور کالی مرچیں ہم وزن لے کر پیس کر پیسٹ بنا لیں پھر اس پیسٹ کو روزانہ اپنے سر پر پندرہ منٹ لگائیں اسکے بعد بالوں کو شیمپو کر لیں دھیان رکھیں بال دھونے کے دوران پیسٹ آنکھوں میں نہ جائے
میتھی کے بیج پانی میں پیس کر پسٹ بنا لیں اور بیس منٹ سے لے کر ایک گھنٹے تک سر پر لگائیں پھر بال دھو لیں
آدھا کپ آملہ یا آملہ کے تیل میں آدھا کلو کھوپڑے کا تیل ملا کر ابال لیں پھر اس میں آدھا کھانے کا چمچ لیمن جوس یا لیمن کو چھلکے سمیت پیس کر ڈالیں اور تھوڑی سی کالی مرچیں ڈال کر مکس کر لیں ہفتے میں تین دن رات کو بالوں میں لگا کر سو جائیں اور صبح شیمپو کر لیں
کسی برتن میں ایلوویرا جیل لے کر اس میں ایک انڈے کی زردی اور شہد ڈال کر مکس کر لیں پھر اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں اور پورے بالوں پر لگائیں پھر بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے شیمپو کر لیں یہ گرتے ہوئے بالوں کے لیے بے حد مفید ہے ہفتے میں دو بار استعمال کریں

Leave a reply