بلاول بچہ،جلد سمجھ جائیگا، قریشی،ساتھ ہی بلاول سے مدد بھی مانگ لی

بلاول بچہ،جلد سمجھ جائیگا، قریشی،ساتھ ہی بلاول سے مدد بھی مانگ لی

بلاول بچہ،جلد سمجھ جائیگا، قریشی،ساتھ ہی بلاول سے مدد بھی مانگ لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ناسمجھی اور تھوڑا بچپن ہے

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول کے استاد نالائق ہیں ، لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں بلاول بھٹو کو ادراک نہیں کہ وہ کہہ کیا رہے ہیں اور حقیقت کیا ہے ،بلاول بچہ ہے وہ لکھی ہوئی پرچیاں پڑھ دیتا ہے بلاول جلد سمجھ جائیں گے کہ تنقید سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنےگا،جنوبی پنجاب صوبہ آئینی ترمیم سے بنے گا،کیا بلاول آئینی ترمیم سے متعلق تعاون کرنے کے لیے تیارہیں ؟ اگرجنوبی پنجاب کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں تو آئیے مل کر آئینی ترمیم کریں بل پیش کررہے ہیں اگر نیت صاف ہےتو ووٹ دیجئے اور جنوبی پنجاب کو حق دلائیے، میں نے 19 جنوری کو خط لکھا آپ نے جواب دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی بلاول بھٹو اور شہبازشریف کو آج دوبارہ خط لکھا ہے یو این ڈی پی کی رپورٹ نے میرے موقف کی تصدیق کردی

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سب سے زیادہ پسماندہ ریجن ہے شہبازشریف سے درخواست ہے جنوبی پنجاب کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں ،جنوبی پنجاب کے حقائق کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، بلاول بھٹو اور شہبازشریف کوجنوبی پنجاب کی تشکیل اور تخلیق میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود سے سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر امیر خرم راٹھور کی ملاقات ہوئی،وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں بطور سفیر نامزدگی پر امیر خرم راٹھور کو مبارکباد دی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک نے ہر آڑے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہےہماری حکومت اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے،پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،بیرون ملک مقیم پاکستانی اولین ترجیح ہے،

حالیہ عرصہ کے دوران بلال اکبر وہ دوسرے سفیر ہیں جنہیں عہدے کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی واپس بلایا جا رہا ہے اُن سے قبل راجہ علی اعجاز کو ان کی ریٹائرمنٹ سے چند ہفتے قبل ہی معطل کرکے قلیل مدتی نوٹس پر واپس طلب کرلیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان نے راجہ علی اعجاز سے ملاقات میں ناراضی کا اظہار کیا تھا اور اس بات کا ذکر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ایک ایونٹ میں کیا تھا ڈپلومیٹک، کمیونٹی ویلفیئر اور قونصلر ونگ کے 6 دیگر افسران کو بھی واپس بلایا جا چکا ہے حکومت کا کہنا تھا کہ انہیں واپس بلانے کا فیصلہ پاکستانی کمیونٹی کی سفارتی عملے کیخلاف بڑھتی شکایتوں کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان

بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا

Comments are closed.