پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا نواں روز ، روٹ پلان جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اوراسلام آباد انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی،

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ گجرات پہنچ گیا۔ گجرات میں پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ سے اسلام آباد والے گھبرا گئے ،گزشتہ روز ہماری موجودگی سے لاہورگونج اٹھا،اب ہم اسلام آباد کی طرف جارہے ہیں،وزیراعظم کے پاس 24 گھنٹے ہیں ،فوری استعفیٰ دیں،وزیراعظم کو پتہ لگ جائے گا کہ عوام کس کےساتھ ہیں،حکومت کا ہروعدہ جھوٹا ثابت ہوا،آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے ملک کو مشکل سے دوچار کردیا گیا،عوام ملک میں مہنگائی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں،صاف شفاف الیکشن کروانے ہیں ،

500779297908293632

پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا نواں روز ، روٹ پلان جاری کر دیا گیا ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں لانگ مارچ قافلہ وزیر آباد سے روانہ ہوا ، جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو کی اگلی منزل جہلم ہوگی جہاں انکی تقریر ہوگی، چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں عوامی مارچ گوجر خان پہنچے گا جہاں اسکا کا خطاب ہوگا جبکہ آجکی آخری منزل روات ہوگی جہاں عوامی مارچ کے قافلے کا عارضی ٹینٹ سٹی میں قیام ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف وزیراعظم کو ہٹانا اور صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہے،عدم اعتماد پر ہم سب کا ایک ہی موقف ہے کہ حکومت سے نجات حاصل کی جائے،عمران خان جتنا خوف زدہ ہو ںگے ان کا لہجہ مزید تلخ ہو گا پریشانی اور خوف میں گھبرا کر وزیراعظم گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں،

ہم عوام کو مشکل سے نکالیں گے، 91 اور93 کا پیپلزپارٹی مارچ اس وقت کے مطابق تھا، ہم غیر جمہوری حکومت کو ہٹانے کے لیے محنت کررہے ہیں لانگ مارچ نے حکومت کو دباو سےدوچار کیاہے،لانگ مارچ سے حکومت پریشان ہوئی ہے جوسب کو نظر آرہاہے لانگ مارچ کےدوران ہر جگہ سے لوگ قافلے میں شامل ہوئے،اگر بےنظیر بھٹو ساتھ ہوتی تو ہمیں نکلنا ہی نہ پڑتا،تاریخ میں لکھاجائے گا کہ پیپلزپارٹی جیالے ظلم کے خلاف کھڑے تھے، لانگ مار چ کی کہانی ختم نہیں ہوئی،2دن رہتے ہیں ہم اسلام آباد پہنچ جائیں گے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ندیم افضل چن میرے وکٹ تھے ان کو لوٹ کر آنا ہی تھا،پیپلزپارٹی کے دروازے دیکر ناراض ساتھیوں کے لیے بھی کھلے ہیں،ہم نظریاتی لوگ ہیں،ہمیں بہترین سیاسی حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہے،تمام ساتھیوں سے درخواست ہے ،عدم اعتماد کی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے ،آبھی تو ہمیں آگے جانا ہوگا،کچھ لوگ سیاسی مستقبل اور کچھ حکومت کےفائدے کا سوچتے ہیں، شہباز شریف کا ہم سب نے انتخاب کیاہے ،امید ہے اتحادی ملک کے مستقبل کے لیے ہمارا ساتھ دیں گے،ہم کسی بڑے الائنس میں نہیں،ہم ایک نظریے پر ساتھ اکھٹے ہوئے ہیں ہم سب کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے جس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں،ہماری تاریخ ایسی ہے کہ ہم کہہ نہیں سکتے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے،

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری کا کہنا ہے کہ غیر پارلیمانی گفتگو طاہر کرتی ہے کہ عمران خان کو حکومتی ممبران اور اتحادیوں کی وکٹیں گرنے کا یقین ہوگیا ہے چیرمین بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچے نہیں تبدیلی غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے تحریک عدم اعتماد آئی نہیں عمران زہنی توازن کھو بیٹھے ہیں عدم۔اعتماد آئینی حملہ کیلئے اپوزیشن کی پوزیشن سنبھالنے پر کپتان کے پاؤں اکھڑ رہے ہیں 8 مارچ ڈی چوک پہنچنے والا عوامی سمندر سرکاری ٹھکانے بہا لے جائے گا عدم اعتماد کامیابی کے بعد عمران خان کے ساتھ جو ہوگا آئین اور قانون کے عین مطابق ہوگا قومی خزانے کے خزینوں غریبوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کا احتساب بھی ہوگا اور حساب بھی ہوگا پاؤں سر پر رکھ کر دیواریں پھلانگ کر بھاگنے والے کو عوام کا جم غفیر گھبرائے ہوئے کو بھاگنے نہیں دے گا

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو دھمکیاں حکومت کی انتقامی سیاست کا کھلا ثبوت ہے حکومت ساڑھے تین سال سے یہی کرتی رہی ہے،آپ کا احتساب پوری قوم کے دیکھ لیا،عوامی مارچ کرنا اور عدم اعتماد کی تحریک لانا ہمارا آئینی حق ہے،ہم آپ کو نکالنے کے لیے پارلیمان پر حملہ نہیں کریں گے، وزیراعظم اور حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عوامی مارچ اور عدم اعتماد کی بے چینی ان کے چہروں اور لہجوں میں نظر آ رہی ہے، عوامی مارچ سے اتنا خوفزدہ ہو گئے ہیں کہ اب جلسوں میں دھمکیاں دے رہےہیں،اپوزیشن کو دھمکیاں دنیا دیکھ رہی ہے، اپوزیشن تیار ہے اب آپ تیار رہیں

پیپلز پارٹی نے ٹینٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلز پارٹی نے عوامی مارچ کے شرکاکی رہائش کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی شرکا ایک رات ٹی چوک روات میں ٹینٹ سٹی میں گزاریں گے،اسلام آباد پہنچنے کے بعد شرکا ڈی چوک پر ٹینٹ سٹی میں رکیں گے ،

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت جاری پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین لانگ مارچ تاریخ رقم کر رہا ہے لانگ مارچ کو ملنے والی عوامی پذیرائی نے پی ٹی آئی حکومت کے اوسان خطا کردیئے ،ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اب بھی وقت ہے، عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچنے سے قبل شرافت سے مستعفی ہوجائے

دوسری جانب  بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کو 4بجے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ لاکھوں لوگوں کا مجمع ڈی چوک اسلام آباد میں ساتھ ہوگا. پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا اختتامی جلسہ ڈی چوک مین کرنے کے درخواست دیدی۔ دوسری جانب حکومت نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں ایک دن جلسے کی اجازت، لانگ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے، فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم جلسے کی اجازت کہان دی جائے گی اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،

لانگ مارچ کے شرکاء پرجوش ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مارچ کے ساتھ رواں دواں ہیں

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور آئے تو ہم….شہباز شریف کو کیا مشورہ مل گیا

اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لے توہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول

ڈی چوک میں جلسہ کریںگے، پیپلز پارٹی نے اجازت مانگ لی

آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

زخمی حالت میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے آصفہ نے ادا کیا شکریہ

پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اوکاڑہ پہنچ گیا،اگلی منزل لاہور

Shares: