باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے،
شیخ رشید نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہوگا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں،مریم نواز شہبازشریف کو پھنسا رہی ہیں،مریم نواز نے شہبازشریف اور ان کی سیاست کو پتھر مارے
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کے لیے عدالت جائے گی،سعودی عرب سے ہمارے تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئی،راولپنڈی میں آٹا چینی سستے ہونے جارہے ہیں،
قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ اپنی جان پر کوئی نہیں کھیل رہا سب کے سب لوگ لوگوں کے مال پر کھیل رہے ہیں ۔ آپ لوگ مریم نواز سے پوچھیں وہ ایک سال تک خاموش کیوں رہیں ،ان کی خاموشی اس لیے تھی تاکہ وہ باہر ملک چلی جائیں ، مریم نواز نے ایک سال تک انتظار کیا کہ وہ کسی طرح باہر چلی جائیں جب وزیراعظم عمرا ن خان کی جانب سے جواب نہیں میں آیا تو پھر انہیں اندازہ ہو گیا کہ نہیں میرا باہر جانا اب ممکن نہیں ہے ۔
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی
شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی
شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا
ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس
الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید
بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت
مریم نواز شہباز شریف کیخلاف کیا کر رہی ہیں؟ شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی