بل علاج کے لئے دی، مر گئی ،لاش بھی نہ ملی، خاتون عدالت پہنچ گئی

ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے
0
39
cato1

بل علاج کے لئے دی، مر گئی ،لاش بھی نہ ملی، خاتون عدالت پہنچ گئی

واقعہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا ہے، کراچی کے علاقے ملیر میں ایک خاتون کی پالتو بلی زخمی ہوئی تو خاتون اسے علاج کے لئے نجی ادارے میں دے کر آئی تا ہم بلی مر گئی اور خاتون کو بتایا نہیں گیا، خاتون نجی ادارے کے خلاف عدالت جا پہنچی،

پالتو بلی کی مالکن خاتون نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی کی عدالت میں درخواست دائر کی، عدالت نے ایس ایچ او ملیر کینٹ سے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ، خاتون نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ 19 اگست کو نجی ادارے کے ملازم کو اپنی پالتو بلی علاج کے لیے دی جس کی ٹانگ پر معمولی سا زخم تھا، بلی واپس لینے گئی تو بلی کہیں دکھائی گئی اور نہ ہی مجھے اندرجانے دیا گیا، بعد میں 21 اگست کو ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ میری بلی مر گئی ہے

خاتون درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ بلی مر گئی تو لاش کدھر ہے؟ بلی کی لاش مانگی تو وہ بھی نہیں دی گئی بلکہ دھمکیاں دی گئیں عدالت سے استدعا ہے کہ ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے

بھارت: بے اولاد خاتون کو علاج کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنانے والا سادھو گرفتار

ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر لیا

پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر خاتون نے لگایا گھناؤنا الزام

Leave a reply