190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل،اعظم خان کا عدالت میں دیابیان سامنے آ گیا

azam khan

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا عدالت میں ریکارڈ کروایا بیان سامنے آگیا

اعظم خان نے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں دیئے گئےبیان میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا تھا، شہزاد اکبر اپنا دستخط شدہ ایک نوٹ میرے پاس لے کر آئے تھے، نوٹ خفیہ معاہدے پر دستخط کا معاملہ کابینہ میں لانے کے لیے وزیرِ اعظم کی منظوری لینے کا تھا، شہزاد اکبر نے کہا بانی نے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے، وزیرَ اعظم سے اس کی تصدیق کے بعد فائل کابینہ سیکریٹری کو بھیج دی تھی، کابینہ سیکریٹری سے جب معاملے پر بات ہوئی وہ میرے دفتر میں موجود تھے، میں نے اس معاملے پر کابینہ میں شرکت نہیں کی تھی، میں وفاقی کابینہ میں ہونے والی اس معاملے پر بحث سے آگاہ نہیں، میں اگست 2018ء سے اپریل 2022ء تک پرنسپل سیکریٹری کے طور پر تعینات رہا، معاہدے پر ہونے والے دستخط کو میں نے پہچان لیا تھا، معاہدے کے ساتھ ایک خفیہ تحریر موجود تھی، جس سے متعلق بتایا نہیں گیا۔

اعظم خان نے 13 جولائی کو احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا تھا جبکہ 20 جولائی کو وکلاء صفائی اعظم خان کے بیان پر جرح کریں گے،

سائفر کیس،اعظم خان نے مقدس کتاب ہاتھ میں رکھ کر بیان دیا تھا،ایف آئی اے پراسیکیوٹر

اعظم خان نے اعتراف کیا سائفر کی کاپی وزیراعظم نے واپس نہیں کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر

190 ملین پاونڈ کرپشن کیس،اعظم خان سمیت آٹھ افراد کے نام ای سی ایل سے نکل گئے

سائفر کی کاپی کی ساری ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر تھی،وکیل عمران خان

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

190ملین پاونڈ ریفرنس،اعظم خان کا بیان قلمبند،عمران خان نے کی تعریف
عمران خان نےسابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے 190ملین پاونڈ ریفرنس میں قلمبند کرائے گئے بیان کی تائید اور تعریف کی اور کہا کہ اعظم خان نے احتساب عدالت دیے گئے بیان میں کہاکہ بطور سیکرٹری وزیراعظم اگست 2018 سے اپریل تک 22 تک خدمات سر انجام دیں،شہزاد اکبر ایک دستخط شدہ نوٹ لے کر میرے پاس آئے،اس نوٹ پر شہزاد اکبر کے اپنے دستخط موجود تھے،نوٹ پر کابینہ سے منظوری لینے کا لکھا تھا،شہزاد اکبر نے بتایا کہ اس کانفیڈینشل ڈیڈ کو کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی وزیراعظم نے ہدایت کی ہے،شہزاد اکبر کی اس بات پر فائل کیبنٹ سیکرٹری کو بھجوا دی،تاکہ معاملہ کیبنٹ کے سامنے پیش کیا جا سکے،میں نے وہ فائل کیبنٹ سیکرٹری کے حوالے کر دی،میں نے کیبنٹ میٹنگ میں "ان کیمرہ اجلاس” ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کی، بیان کے دوران نیب نے سابق پرنسپل سیکرٹری کا تفتیش کے دوران لیا گیا بیان بھی عدالت پیش کیا،اعظم خان نے نیب کی جانب سے پیش کیے گئے بیان کو دیکھ کر کہا اس پر میرے ہی دستخط ہیں،

کمرہ عدالت میں عمران خان،اعظم خان کے اشارے،خوشگوار موڈ میں باتیں
اعظم خان کے عدالت آنے پر عمران خان نے دور دور سے ہاتھ کے اشارے سے سلام کیا،بیان ریکارڈ کرانے کے دوران عمران خان اور اعظم خان آپس میں خوشگوار موڈ میں باتیں بھی کرتے رہے،روسٹرم کے قریب کھڑے صحافیوں کو عمران خان نے کہا کہ اعظم خان نے بالکل ٹھیک کہا زبردست بیان ریکارڈ کروایا،

Comments are closed.