بریکنگ،ایوان سے ایک اور بڑا استعفیٰ آ گیا
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کرنا مناسب نہیں تھا، ہمیں معاملات پربات کرنے کا موقع ملنا چاہیے تھا، ووٹنگ کے بعد 30 منٹ کے بعد سینیٹ اجلاس ملتوی کیا گیا چیئرمین کا کردارغیر جانبدارہونا چاہیے ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کسٹوڈین ہوتے ہیں حکومت کے نہیں، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار متنازعہ نہیں ہونا چاہیے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ چیئرمین نے اپوزیشن کی بجائے حکومت کا ساتھ دیا،
یوسف رضا گیلانی کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کا شور، چیئرمین سینیٹ نے خاموش رہنے کی ہدایت کی ،یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک بل کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا،بل کو کمیٹی کو بھی نہیں بھجوایا گیا،کمیٹیاں پارلیمانی روایات کیلئے ہی بنائی گئی ہیں، سینیٹ اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین کو ووٹ دینا پڑابطور غیر جانبدار چیئرمین کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،بھیجے گئے پیغام میں یہ نہیں تھا کہ اسٹیٹ بینک کا بل پیش کیا جائے گا،میڈیا میں چلتا رہا کہ شائد ہمیں معلوم تھا کہ بل کل آنا ہے۔
اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی کو بطور اپوزیشن لیڈر استعفیٰ دے دیا ہے ،جب وزیراعظم تھا تو میں آئین کا تحفظ کیا،مجھے سوئس حکام کو خط لکھنے کا کہا گیا مگر میں نے نہیں لکھا، اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا ،اپنی پارٹی کو استعفیٰ بھجوا دیا، صدر وفاق کی علامت ہے، صدر کو تحفظ حاصل ہے،
یوسف رضا گیلانی نے اپنی غیر حاضری سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہونے میں سہولت کاری پر اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ جبکہ قائدایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے قومی مفاد میں قانون سازی میں معاونت پر یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یوسف رضا گیلانی کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضاگیلانی شریف آدمی ہیں،استعفیٰ بلاول کا بنتاہے،زرداری کے کہنے پر پیپلزپارٹی کے سینیٹرز تشریف نہیں لائے،استعفیٰ ان کا بھی بنتا ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنما لیڈرشپ کے کرتوتوں سے پریشان ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں تبدیلیوں کا سفر خوش آئند ہے،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ کی بات کرنا بھی کھیل ہے جو کھیلا جارہا ہے ہ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہیں ایجنڈے کی بروقت اطلاع نہیں ملی لیکن ان کے آفس سے اطلاعات ملی ہیں کہ دو روز پہلے انہیں معلومات آ گئی تھی کہ اہم بل آرہا ہے یوسف رضا گیلانی استعفی واپس لے لیں گے اس پر قائم نہیں رہیں گے،
وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب
حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں
حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید
بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید
طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید
بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا