کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں 18 وارڈز میں کامیاب

0
36

پشاور:کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں 18 وارڈز میں کامیاب ،اطلاعات کےمطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام 37 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے۔

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہیں ، ادھر غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق صوبے میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 18 وارڈز میں کامیابی حاصل کی۔

غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادامید واروں کو 9، مسلم لیگ ن کو 5، پیپلزپارٹی کو 3 اور عوامی نیشنل پارٹی کو 2 وارڈز میں کامیابی ملی۔

ادھرملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کا راولپنڈی اور ملتان میں صفایا ہوگیا، پشاور میں صرف ایک سیٹ ملی۔ اوکاڑہ کے پانچ میں سے چار وارڈ میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ لاہور میں ن لیگ، گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہوئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔ اس ضمن میں تمام انتظامات کئے گئے تھے۔ پولنگ سٹیشنوں پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات رہے۔

صوبائی حکومتوں کو انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں 219 وارڈز بنائے گئے لیکن صرف 203 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ 7 نشستوں پر الیکشن ملتوی کر دئیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے کی جانب ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پولنگ کے اختتام پر پریذائیڈنگ افسران گنتی کے فوراً بعد نتائج کا اعلان پولنگ سٹیشن پر کریں گے جبکہ ریٹرنگ آفیسر صاحبان ہر وارڈ کے نتائج کی تکمیل کے بعد فوری طور پر غیر حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔

Leave a reply