کرونا وائرس، چین میں نئی سفری پابندیاں،58 ملین افراد گھروں میں محصور،جنازہ کی تقریبات پر بھی پابندی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ ہوبی جہاں سے کرونا وائرس ہھیلا نے اعلان کیا ہے کہ اس بیماری کو روکنے کے لئے صوبے میں رہائشی افراد پر نئی سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی اور انہیں مزید سخت کیا جائے گا.
چینی میڈیا کے مطابق نئے قواعد کے تحت ، تمام کاروبار بند ہوجائیں گے اور صوبے کے 58 ملین لوگ اپنی رہائشی برادری یا گاؤں نہیں چھوڑ سکیں گے۔ کسی بھی رہائشی برادری یا دیہات میں کسی بھی گاڑی یا زائرین کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک کہ "ضروری” نہ ہو۔ ہوبی نے پولیس گاڑیوں ، ایمبولینسوں ، ضروری سامان کی نقل و حمل کرنے والوں ، اور دیگر مجاز گاڑیوں کے استثنیٰ کے علاوہ سڑک سے آنے والی تمام گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
حکام کے مطابق کرونا وائرس سے بچنے کے لئے یہ فیصلے کے گئے ہیں کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں مشکل صورتحا ل ہے، سب سے زیادہ کرونا کے مریض صوبہ ہوبی میں ہیں،
حکومت نے صوبے کے تمام "غیرضروری” اسٹوروں کو بند رکھنے اور تمام عوامی تقریبات کو منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میڈیکل سٹورز کو کھلا رکھنے کے لئے ان سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ،جبکہ میڈیکل سٹورز سے اس بات کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے کہ جو لوگ نزلہ، کھانسی یا بخار کی دوا خریدتے ہیں،
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی گاؤں ، برادری یا دفتر کی عمارت جس میں وائرس کی تصدیق ہو گی اس پرمقدمہ ہوگا اور متعلقہ شخص کو 14 دن کے لئے قید رکھا جائے گا۔ کسی بھی فیکٹری یا کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے خصوصی طور پر اجازت لینی ہو گی.
چینی اخبار کے مطابق صوبے کے رہائشیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عاید کی گئی ہے، شادی کی تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے، حتیٰ کی نماز جنازہ کی تقریبات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، تمام غیر ضروری اجتماعات کرنے سے منع کر دیا گیا ہے، چین کے وینزہو ، ہانگجو ، ننگبو اور تائیزوؤ شہروں جن کی مشترکہ آبادی 30 ملین سے زیادہ ہے – ہر گھر کو ایک "پاسپورٹ” جاری کیا گیا ہے جس سے ہر گھر میں ایک فرد ہر دو دن بعد گھر سے باہر نکل سکتا ہے،
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان ، ایم آئی فینگ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کا تناسب جو شدید طور پر بیمار تھے ، ووہان ، ہوبی اور مجموعی طور پر ملک میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ چین کے صوبے ہوبی میں تمام ایئر لائن، ریلویز،سڑکیں بند کر دی گئی ہیں،کسی کو بھی صوبے میں داخل ہونے یا نکلنے کی اجازت نہیں،
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1775 ہو گئی۔ چین سے باہر کرونا وائرس کے باعث 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
چین میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 68 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد طبی نگرانی میں ہیں۔ چین کے علاوہ 29 ممالک میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس، جاپان اور ہانگ کانگ میں اب تک کرونا وائرس سے ایک ایک ہلاکت سامنے آچکی ہے۔
چینی شہر چونگ چنگ میں ڈس انفیکشن ٹنل بنادی گئی ہے، 20 سیکنڈ میں لوگ اس کے ذریعے انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔
برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثر 9 میں سے 8 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں ڈسچارج کردیا گیا۔برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، برطانیہ میں کرونا وائرس 4 لاکھ افراد کی جان لے سکتا ہے۔حکام کے مطابق برطانیہ کرونا وائرس ویکسین کے لیے 40 ملین پاؤنڈز خرچ کر رہا ہے
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،
ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے








