چین سے طلبا کو واپس لانے کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں،کیوں سن رہے ہیں؟ عدالت نے کیا کہا؟

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چین سے پاکستانی طلبہ کوواپس لانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

چیف جسٹس اسلام آبا دہائیکورٹ اطہر من اللہ نے والدین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بچے چین میں صحت مندہیں اس پرشکراداکرنا چاہیے ،کروناوائرس سنگین مسئلہ ہے،میں نےاپنی زندگی میں پہلی بارخانہ کعبہ کوبند دیکھا،عدالت نے یہ دیکھنا ہے کہ حکومت اس مسئلے کوسنجیدگی سے لے رہی ہے یانہیں،ڈی جی وزارت خارجہ بتا رہےہیں کہ منگل کوکابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا،

چیف جسٹس اسلام آبا دہائیکورٹ نے مزید کہا کہ جب کابینہ کےایجنڈے میں شامل ہوگیا تو اس پر فیصلہ ہی ہوناہے،یہ آپ کی ہی حکومت ہےآپ حکومت پراعتماد رکھیں،درخواست قابل سماعت نہیں ہےلیکن طلبہ کے والدین کےاطمنیان کیلیے سن رہے ہیں. سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں، منفی باتیں نہیں ہونی چاہئے

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چین میں تقریباً 1200 طلبا پھنسے ہوئے ہیں جن کو پاکستان واپس لانے کے لیے حکومت نے ابھی تک کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے والدین پریشان ہیں،گزشتہ روز طلبا کے والدین نے وفاقی وزرا کو کھری کھری سنائیں تھیں

دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کرونا وائس کے چھ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے.

Leave a reply