چور،چورکے نعرے ہمیں بھی لگانے آتے ہیں،عطاء اللہ تارڑ

0
96
ata tarar

چور،چورکے نعرے ہمیں بھی لگانے آتے ہیں،عطاء اللہ تارڑ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج 28 دن ہو گئے کوئی حکومت اور نہ ہی نظام ہے،

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان انتقام کی سیاست کررہے ہیں،آئین کی تشریح عدالتوں کا کام ہے ،گورنر ان کو بھی نہیں مانتے ،آج تیسری درخواست لے کر لاہور ہائیکورٹ آئے ہیں جب بھی عدالتوں سے رجوع کیا معروضات عدالت کے سامنے رکھی،مخالف کہتے ہیں کہ معاملات میں مداخلت کرنے والی عدالتیں کون ہوتی ہیں آئین پاکستان میں درج ہے جہاں آئین شکنی ہو گی وہاں عدالتیں اپنا کام کریں گے عید آرہی ہے، بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے، وزیراعلیٰ نے فیصلے کرنے ہوتے ہیں عمران نیازی کی وجہ سے آئین سے روگردانی کی جا رہی ہے،چار دن کی گورنری کے پیچھے سزائے موت بڑی بات نہیں تو کر لیں مزے، آئین کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے، عدالتی حکم بھی نہیں مانا جا رہا،آپکو آئین، قانون کی پرواہ نہیں ہے،

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں گزشتہ روز واقعے کی مذمت کرتے ہیں،مدینہ منورہ میں جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی ہوگی،گزشتہ روز گورنر پنجاب نے صدر کو خط لکھا جس میں لاہور ہائیکورٹ پر الزام لگایا ،آئین میں درج ہے کہ گورنر فوری حلف لینے کا پابند ہے،ہم چاہیں تو کسی تیسرے آئینی عہدیدار سے حلف اٹھالیں،چور،چورکے نعرے ہمیں بھی لگانے آتے ہیں

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ کا حلف نہ لینے کیلئے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکور ٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ،حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حلف لینے سے متعلق احکامات جاری کر چکی ہے لیکن عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،گورنر پنجاب ایک بار پھرعدالتی احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرے ،ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ جگہ اور وقت کا بھی تعین کرے ۔حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ عدالتی حکم نہ ماننے والوں کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیا جائے ۔

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

Leave a reply