سپریم کورٹ ،کنٹونمنٹ ایریاز سے نجی اسکولز اور کمرشل عمارتیں ختم کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی
سپریم کورٹ نے نجی اسکولز اور کمرشل عمارتوں کے وکلا سے تحریری معروضات طلب کرلیں ،عدالت نے حکم دیا کہ فریقین نجی سرگرمیوں ختم کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی رپورٹ پر اپنا جواب جمع کرائیں ،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے اسکولز اور کمرشل سرگرمیوں سے متعلق جواب جمع کرا دیا ہے،نجی اسکولز مالکان وفاقی حکومت کے جواب پر اپنی تحریری رائے دیں ٹیکس وصول کرنے سے غیر قانونی کام قانونی تو نہیں بن جاتا،ابھی نظر ثانی درخواستوں پر سماعت نہیں کریں گے،فریقین کے جواب کے بعد کارروائی آگے بڑھائیں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی
قبل ازیں سپریم کورٹ نے بیس سال قبل ایک جعلی اور گمنام رپورٹ کی بناء پر نادرا کی جانب سے ایک شہری اور اسکے خاندان کے افراد کے شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران نادرا کی جانب سے خاندان کو نئے شناختی کارڈوں کے اجراء کی بناء پر کیس نمٹا دیا ہے
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کیا نادرا گمنام درخواستوں پرہی شہریوں کیخلاف انکوائریاں شروع کر دیتا ہے؟، نادراکے افسران بادشاہ ہیں جس جو دل کرتا ہے کارڈ جاری کر دیتے ہیں۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار اور اسکے بیٹے کا شناختی کارڈ بیس سال سے بلاک ہے
وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ
مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے
اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف