گورنر سندھ نہ منا سکے،علیم خان لندن روانہ

0
44

گورنر سندھ نہ منا سکے،علیم خان لندن روانہ

تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان لندن روانہ ہو گئے

علیم خان لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی،ملاقات میں تحریک انصاف کے ترین گروپ، عدم اعتماد کی صورتحال، بزدار کو ہٹانے بارے مشاورت اور حتمی فیصلہ ہو گا,علیم خان جہانگیر ترین سے سیاسی صورتحال پر حتمی مشاورت کریں گے اور کوئی بڑا فیصلہ کریں گے،علیم خان کی لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے،

دو روز قبل جہانگیر ترین کے گھر پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کی بیٹھک ہوئی تھی جس کی قیادت جہانگیر ترین نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی تھی۔ اس بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ترین گروپ کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی ، عون چوہدری جہانگیر ترین سے ملنے لندن جائیں گے تاکہ کہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جا سکے

علیم خان ترین گروپ میں شامل ہوئے تو وزیراعظم نے گورنر سندھ کو علیم خان کے منانے کا ٹاسک دیا، گورنر سندھ نے علیم خان سے ملاقات کی، وزیراعطم سے ملاقات کی پھر علیم خان سے ملاقات کی، تا ہم علیم خان کو نہ منا سکے، علیم خان کی وزیراعظم سے ملاقات نہ ہو سکی اور اب علیم خان لندن روانہ ہو چکے ہیں ،علیم خان نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین سے ہی مشاورت کر کے حتمی فیصلہ کریں گے اکیلا کچھ نہیں کہہ سکتا،

قبل ازیں ترین گروپ اراکین کاعون چودھری کی رہائشگاہ پر مشاورتی اجلاس ہوا عون چودھری نے گورنر سندھ سے ہونیوالی ملاقات سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا،ممبر ترین گروپ کا کہنا ہے کہ ترین گروپ متحد ہے،ہم کسی سے رابطہ نہیں کر رہے،فیصل حیات کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا،حتمی فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے،
علیم خان نے ترین گروپ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جد وجہد میں ہم سب ایک دوسرے کے ہم سفر رہے ہیں 11سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہم نے اکٹھا وقت گزارا ہے،ہم نے وہ وقت بھی گزارا ہے جب ہم اپوزیشن میں تھے،عہدوں کے بغیر اور ساتھ بھی وقت گزارا ہے اسحاق خاکوانی بڑے ہیں انہوں ہمیشہ بڑے ہونے کا ثبوت دیا

عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

Leave a reply