مزید دیکھیں

مقبول

کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے،

کرونا کی نئی قسم اومیکرون جنوبی افریقہ سے پھیلنے کے بعد اب سو کے قریب ممالک میں پھیل چکی ہے، پاکستان میں بھی اومیکرون کے کیسز سامنے آ چکے ہیں، کرونا وائرس ویکسینیشن کے باوجود ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کے دنیا بھر میں کیسز کا ایک اور ریکارڈ قائم ہوا ہے، ایک روز میں دنیا میں کرونا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں،

گزشتہ ایک ہفتے یعنی سات دنوں میں دنیا بھر میں کرونا کے 73 لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، یورپ، امریکہ اور کینیڈا میں 85 فیصد سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اکتوبر کے وسط سے تیزی آئی ہے

دوسری جانب بھارت میں کرونا نے ایک بار پھر پابندیاں لگوا دی ہیں، دہلی میں لاک ڈاؤن نافذہے جبکہ ممبئی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، بھارت میں اومیکرون کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں 16 ہزار 764 نئے کرونا مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 220 افراد کی موت ہوئی ہے،بھارت میں اومیکرون کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1270 ہو گئی ہے

پیرس میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں فرانس میں 24 گھنٹے میں 180 اموات رپورٹ ہوئی ہیں برطانیہ میں 24 گھنٹے میں کورونا سے 332 اموات رپورٹ ہوئی ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

پاکستان میں بھی کرونا سے اموات اور نئے مریضوں کا سلسلہ جاری ہے، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 927 ہو گئی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان مزید 515 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 376 ہو گئی ہے این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 47 ہزار 856 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہان ہے ہک ‏الحمد للہ 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا گیا. میں NCOC کی انتھک محنت کرنے والی ٹیم، وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ اور صحت کی ٹیموں کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں . ان تمام لوگوں کی بے پناہ محنت سے ایک ہدف جس کو لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے، حاصل ہوا

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan