کرونا کی دوسری لہر، ترکی میں بھی سخت پابندیاں،ترک صدر کے احکامات جاری

0
68

کرونا کی دوسری لہر، ترکی میں بھی سخت پابندیاں،ترک صدر کے احکامات جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے کرونا کے کیسز میں اضافے کے بعد ترکی میں ایک بارپھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

ترکی میں کورونا کی صورت حال تشویش ناک ہونے اور مریضوں میں تعداد میں اضافہ ہونے کے بعد حکومت نے ویک اینڈز پر کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نئی پابندیوں کا اعلان کیا تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

کابینہ اجلاس کے بعد پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، کورونا کے کیسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ اس ویک اینڈ سے رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک کرفیو کا نفاذ رہے گا۔

ترکی میں نئی پابندیوں کے مطابق ریستران دکانیں اور شاپنگ اور ہیر سلون وغیرہ صبح 10 سے رات 8 بجے تک ہی کھولے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ کیفے اور ریستوران صرف ڈلیوری سروسز کو انجام دیں گے، جبکہ اسکولوں میں آن لائن تعلیم سال کے آخر تک جا ری رہے گی۔

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

دو روزہ دورہ پاکستان کی یادیں واپس لیے ترک صدر وطن روانہ،کس نے کیا الوداع؟

صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں پر سابقہ کرفیو کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے اور اب اس میں 20 سال اور اس سے کم عمر کے افراد بھی شامل ہوں گے۔ اس عمر کے زمرے میں شامل افراد کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہی گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

نئی پابندیوں کے تحت حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی کھیل کود کی سرگرمی بغیر ناظرین کے منعقد کی جا سکتی ہے۔ ، صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔

ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ اور اموات 11 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے رابطہ،زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے ترکی کو بڑی پیشکش کر دی

Leave a reply