کرونا لاک ڈاؤن، خیبر پختونخواہ میں کتنے پوائنٹس پر کی جا رہی ہے مستحقین میں رقم تقسیم

0
31

کرونا لاک ڈاؤن، خیبر پختونخواہ میں کتنے پوائنٹس پر کی جا رہی ہے مستحقین میں رقم تقسیم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے بعد مستحقین کیلئے کیش گرانٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے،

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ رقوم کی فراہمی کےعمل میں شفافیت کویقینی بنا رہے ہیں، آن لائن رقوم کی ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں 3600 پوائنٹس پر امداد تقسیم کی جائے گی، حق داروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جا رہی ہے، احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔8171سے پیغام موصول ہونے کے بعد امداد وصول کرنے کےحقدار ہوں گے، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول سینٹر24گھنٹے کام کررہا ہے،عوام کسی بھی وقت ایمرجنسی کنٹرول سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں،

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 560 مریض ہیں، پختونخوامیں کورونا وائرس کے 20 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی

 

Leave a reply