کرونا ویکسین، چینی کمپنی کا پاکستان سے رابطہ، ظفر مرزا نے کی تصدیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے کرونا ویکسین کے تجربے کے لئے پاکستان سے رابطے کی ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا تھا کہ کہ چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کے تجربے کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا ہے، ہم نے چینی کمپنی سے مزید تفصیلات مانگی ہیں، معلومات کا ماہرین سیفٹی،ریگولیشن ودیگرحوالوں سے جائزہ لیں گے، جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، اس سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔
About vaccine for COVID-19: Pakistan is approached by Chinese company for possible trails. We have asked for more info which we will evaluate through relevant experts from safety, ethics, regulation & feasibility perspectives before deciding. Too early to say anything! <290>
— Zafar Mirza (@zfrmrza) April 24, 2020
واضح رہے کہ چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو آفیشل لیٹر لکھا گیا ہے جس میں چین نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین دینے کی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو فوری طور پر ویکسین امپورٹ کرنے کا کہا تھا ۔
کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں ویکسین کی تیاری جاری ہے، دنیا بھر میں 86 ٹیمیں ایسی ہیں جو کرونا وائرس کی کی ویکسین پر کام کر رہی ہیں، جن میں چند ٹیمیں کلینکل ٹرائل کے مرحلے میں بھی داخل ہو چکی ہیں۔
چین میں بھی رواں ماہ کے آغاز میں دو تجرباتی ویکسینز کے انسانی ٹیسٹ کی منظوری دی جا چکی ہے، امریکا میں بھی ادویہ ساز کمپنی موڈرنا امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ساتھ مل کر اپنی ویکسین کے لیے انسانی ٹیسٹ شروع کر چکی ہے
امریکی صدر کی تنقید کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
کرونا وائرس کے حوالہ سے چین نے عالمی ادارہ صحت کو کیسے دھوکا دیا
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور چین میں ہونے والے ویکسین ٹرائلز کے بعد ہم ویکسین کی تیاری کے بہت قریب ہیں۔ جس کے ذریعے کورونا وائرس کا موثر علاج کیا جاسکتا ہے، ہمارے پاس بہت بڑے بڑے، ذہین ترین اور محققانہ انداز میں کام کرنے سائنسدان اور ڈاکٹرز موجود ہیں۔ جو ویکسین کی تیاری کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں
کرونا سوائن فلو سے 10 گنا زیادہ مہلک، ویکسین کی تیاری میں لگے گا کتنا عرصہ؟ عالمی ادارہ صحت