باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچا،
معاون خصوصی فیصل سلطان نے کورونا ویکسین وصول کی۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ویکسین کیلئے انتھک محنت کرنیوالے ہر شخص کا شکر گزار ہوں، کورونا کا مقابلہ کرنے میں این سی او سی اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا، ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔
الحمد اللہ ہمیں سینوفرم ویکسین کا پہلا بیچ ملا ہے! اس کے لئے انتھک محنت کرنے والے ہر شخص کا شکر گزار ہوں۔ COVID کا مقابلہ کرنے میں NCOC اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا۔ میں اپنے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ان کی کاوشوں کے لئے سلام پیش کرتا ہوں۔ویکسین سب سے پہلے انہیں لگے گی۔ pic.twitter.com/zfIdwF1GqN
— Faisal Sultan (@fslsltn) February 1, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے اس حوالے سے اپنی حکمت عملی تیار کر لی۔ این آئی ایچ اسلام آباد میں ویکسین رکھنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈینیشن مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے کوروناسے بچاوَ ویکسین صوبوں تک پہنچائے جائے گی،سندھ اور بلوچستان کو بذریعہ جہاز ویکسین پہنچائی جائے گی ،ویکسین کی اسٹوریج اور عوام کو فراہمی کے اقدامات کو حتمی شکل دی گئی،
کورونا سے بچاوَ کی ویکسین اسلام آباد میں اسٹور کی جائے گی، ویکسین سینٹر اسلام آباد میں قائم کردیا گیا ہے،صوبائی دارلحکومتوں اور اضلاع میں بھی ویکسین اسٹوریج سینٹر بنا دیئے گئے ہیں
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا
کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی
واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکیسن کی لاکھوں خواراکیں تیار کر لیں، شینجن ائیرپورٹ پر ویکیسن کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے بھرپور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی جعل سازی ممکن نہیں ہے ، فروری کے وسط میں عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکیسن پاکستان میں دستیاب ہوگی ، درآمد کی جانے والی تینوں ویکیسینز کے نتائج حوصلہ افزا ہیں ، کیوں کہ یہ ویکیسنز 80 فیصد تک موثر ہیں ، اس کے علاوہ کینسینو بائیو کے پاکستان میں ٹرائلز کیے گئے تھے ، جس کے نتائج کینیڈا میں مرتب کئے جا رہے ہیں ، جلد ہی یہ ویکسین بھی پاکستان میں درآمد کرنا شروع کر دی جائے گی۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سائنو فرم ملک میں سب سے پہلے آ جائے گی ، سائنو فرم کے کلینیکل تجربے کے نتائج 85 فیصد سے زیادہ ہیں ، حکومت کی جانب سے سائنوفرم کی 11 لاکھ خوراکیں منگوائی جارہی ہیں ، چین کی طرف سے یہ ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی جا رہی ہے ، طبی عملے کو آنے والے دنوں میں یہ ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی ، اس سلسلے میں کورونا وارڈذ میں کام کرنے والے عملے کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی