کرونا وائرس، پاکستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ، ایران سے 15 دنوں میں آئے زائرین کی ہو گی میڈیکل سکریننگ

0
34

کرونا وائرس، پاکستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ، ایران سے 15 دنوں میں آئے زائرین کی ہو گی میڈیکل سکریننگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے گزشتہ15روزمیں ایران سےآئےتمام زائرین کی میڈیکل اسکریننگ کافیصلہ کیا ہے،زائرین کاپ اسپورٹس اورشناختی کارڈزکے رکارڈسے سراغ لگایا جا رہا ہے،ایرانی شہر قم سےآنے والے زائرین کی خصوصی  طور پر اسکریننگ ہو گی،اسکریننگ کافیصلہ چندروز قبل وزارت خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا،

سینیٹر مشاہد حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کےتدارک کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذکی جائے

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کا شکار یحییٰ جعفری جس پروازسے آئے اس کی تفیصل وفاق کے پاس ہے ،سندھ حکومت بھی کوروناوائرس کی روک تھام کیلئےاقدامات کررہی ہے،وفاقی اورصوبائی حکومت نےمل کرکام کرناہے تاکہ کورونا پر قابو پایاجاسکے،کراچی میں سول اورجناح اسپتال سمیت 3مقامات پرآئسولیشن وارڈب نائے گئےہ یں،پی ڈی ایم اے کوبھی حفاظتی اقدامات کے لیے کہا گیاہے

میئرکراچی وسیم اختر نےکےایم سی کےاسپتالوں ایمرجنسی نافذکردی،وسیم اختر کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال، سرفراز رفیقی اسپتال میں آئسولیش وارڈقائم کردیے گئے،لانڈھی میڈیکل کمپلیکس اورگزدرآبادمیں بھی آئسولیشن وارڈقائم کردیے گئے.

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

واضح رہے کہ پاکستان میں دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 15 علاقوں میں مشتبہ مریض موجود ہیں، 15 کی تعداد کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، ہم اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں اور الحمدللہ تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جن 2 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان لوگوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے ان میں سے ایک شخص کے تمام رابطوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور انتہائی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں.

کرونا وائرس، سکولوں میں لمبے عرصے تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

Leave a reply