کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

0
47

کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستانی ڈاکٹر چین بھجوانے کی پیشکش کر دی ،اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد چین کے فوری، مؤثر اقدامات کو دنیا بھرمیں سراہاگیا، چینی صدر کی قیادت میں چین کرونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا۔پاکستانی حکومت، عوام کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے چین کےساتھ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی عوام کی مدد کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز، فیلڈ اسپتال بھجوانے کی پیشکش کی اور کہا کہ امید ہے چین پاکستانی شہریوں، طلبا کی خصوصی دیکھ بھال جاری رکھے گا۔

چینی صدر نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف بروقت اور تیز ترین اقدامات کر رہا ہے، چینی عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔ پاکستانی طلبہ کی اپنے شہری کی طرح دیکھ بھال اور علاج کیا جا رہا ہے، پاکستانی طلبا کی حفاظت،صحت اور فلاح یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

چینی صدر نے اقتصادی شراکت داری کو نئی جہتوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین اقتصادی شراکت داری کا محور ہوگا۔ پاکستان، چین کی قیادت نے دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

Leave a reply