کرونا وائرس سے ایران کی انتہائی اہم شخصیت چل بسی، ایران میں سوگ کا سمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے ایران میں ہلاکتیں جاری ہیں، کرونا وائرس سے شکار ہو کر سابق سفیر چل بسے

خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں کروناوائرس کا شکار سابق سفیر سعید ہادی تہران میں وفات پا گئے، وہ تہران کے مقامی ہسپتال میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد زیرعلاج تھے، سابق سفیر کی عمر81برس تھی، انہوں نے ویٹی کن میں بطور سفیر خدمات انجام دی تھیں۔

دوسری جانب ایرانی نائب وزیرصحت کے بعد نائب صدر برائے خواتین وخاندانی امور معصومہ ابتیکرمیں بھی کرونا وائرس کاشکارہوگئی ہیں،ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں ایران میں کرونا وائرس سے 26 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ خطرناک وائرس کے ایک ہزارمشتبہ کیسز موجود ہیں،ترجمان ایرانی وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ شہری ملک بھرمیں غیرضروری سفرسےگریزکریں۔

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 245 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 26 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔حالیہ دنوں میں ایران جانے والے دو پاکستانی شہریوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان نے ایران کے لیے براہ راست پروازیں معطل کردی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

واضح رہے کہ پاکستان میں دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 15 علاقوں میں مشتبہ مریض موجود ہیں، 15 کی تعداد کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، ہم اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں اور الحمدللہ تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جن 2 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان لوگوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے ان میں سے ایک شخص کے تمام رابطوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور انتہائی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں

Shares: