کرونا وائرس، صورتحال کنٹرول میں ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا دعویٰ

0
59

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کالا شاہ کاکو جی سی یونیورسٹی کیمپس میں قائم کورونا وائرس فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا

وی سی جی سی یونیورسٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو فیلڈ ہسپتال میں مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کالاشاہ کاکو کورونا وائرس فیلڈ ہسپتال میں بیک وقت کورونا وائرس کے 200 کنفرم مریضوں کو علاج کی طبی سہولت مہیا ہونگی،  نوجوان قوت مدافعت کی وجہ سے صحت یاب ہورہے ہیں۔اللہ کا شکر ہے پاکستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے، پلازما مریض سے تب لیا جاتا ہے جب نیگیٹورزلٹ آئے۔ پلازما پرکام کررہے ہیں۔جن مریضوں کی حالت تشویشناک ان کے لیے علاج پلازما بہتر ہوسکتا ہے۔ جومریض صحت یاب ہوئے ان کی لسٹ بنارہے ہیں۔  کورونا بوائرس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ لاک ڈاون بڑھانے کا فیصلہ 14 اپریل کے بعد کیا جائیگا، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں،

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی نسبت شمالی پنجاب کی جانب کورونا وائرس کے کیسز زیادہ تعداد میں سامنے آ رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں 40 سے زائد کورونا وائرس کے کنفرم مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات اور جہلم میں کورونا وائرس کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے، حکومت کورونا وائرس سے بے روزگار ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، اگلے ہفتے ٹیسٹوں کی تعداد پانچ ہزارتک ہوجائے گی۔ این آئی ایچ نے جس دن منظوری دیدی کٹس استعمال کرنا شروع کردیں گے۔

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے مزدوروں کے لئے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مالی امداد کی فراہمی کا عمل شفاف اور تیز ترین ہوگا، رقم کی تقسیم میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں ہوگی۔  آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے،قوم نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں دل کھول کر مدد کی ہے،فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے ممالک سے 46 فیصدر جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی تعداد 54 فیصد ہے، 727 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو چکی ہے جن میں سے سندھ میں 21، پنجاب میں‌19، کے پی میں 22، گلگت میں 3، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے.

ملک کے 587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2279 ہو گئی ہے،جن میں سے 701 زائرین ڈی جی خان، ملتان اور فیصل آباد کے قرنطینہ مراکز میں ہیں،696 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، جبکہ پنجاب کی جیلوں میں 70 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

Leave a reply