کالعدم جماعت کے کارکنان کی رہائی شروع،عدالت سے کس نے مانگی مہلت؟

0
30
islamabad hoghcourt

کالعدم جماعت کے کارکنان کی رہائی شروع،عدالت سے کس نے مانگی مہلت؟

جیلوں میں نظر بند جماعت تحریک لبیک کے کارکنوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا گیا

کالعدم جماعت تحریک لبیک کے اڈیالہ جیل سے 50کارکن رہا کر دیئے گئے جیل ذرائع کے مطابق 175 میں سے 125کارکنوں کی رہائی کے احکامات ابھی موصول نہیں ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو مارچ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا،‏اسلام آباد انتظامیہ نے بھی کالعدم جماعت کے50 کارکنوں کی رہائی کا حکم دے دیا ،اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، کالعدم ٹی ایل پی کے پنجاب بھر سے 860 کارکن رہا،جن کیخلاف کیسز نہیں تھے انہیں رہا کیا گیا، ‏پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک کے 800سے زائد کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا تھا ‏کالعدم جماعت کے 173کارکنان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا

دوسری جانب کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد کے خلاف کیس ،وفاقی حکومت نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لئے عدالت سے وقت مانگ لیا،عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا،پیمرا کو بھی ٹی وی چیلنز پر مارچ کی کوریج پر پابندی سے متعلق دو ہفتوں کے اندر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت کی پٹیشنر کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ مفصل رپورٹ جمع کرانے کے لئے وقت چاہئیے،معاہدہ ہوچکا ہے،اس لئے عدالت تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لئے وقت دے دے،جسثس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس وقت یہ پٹیشن آئی،اس وقت معاملہ فوری سماعت کا متقاضی تھا،معاملے کی نوعیت دیکھتے ہوئے اس کیس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا تھااب وہ نوعیت نہیں اس لئے وفاق کو رپورٹ جمع کروانے کے لئے وقت دے دیتے ہیں،عدالت عالیہ نے مذکورہ پٹیشن کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی

@MumtaazAwan

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں

ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب

سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا

Leave a reply