دہلی فسادات، 19 مساجد کو انتہا پسندوں نے پہنچایا نقصان،مسلمان کریں گے سب کی مرمت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی فسادات میں جہاں مسلمانوں کی املاک، گھروں، دکانوں کو جلایا گیا وہیں چار مساجد کو بھی شہید کیا گیا، تا ہم اب اطلاع ملی ہے کہ دہلی فسادات میں ہندو انتہا پسندوں نے دیگر 19 مساجد کو بھی نقصان پہنچایا ہے

صدرنشین دہلی وقف بورڈ اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے انکشاف کیا کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم کش فسادات کے دوران دیگر 19 مساجد کو بھی نقصان پہنچا ہے، ہم تمام مسجد کی مرمت کریں گے، اس کے لئے فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، مساجد کو شہید کر دیا گیا پھر بھی ہم نے نماز جمعہ اور دیگر نمازیں انہی مساجد میں ادا کر رہے ہیں، ہمیں نماز پڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا.

امانت اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ شہید ہونے والے مساجد کے لئے ابتدائی طور پر 5 لاکھ کا فنڈ رکھا گیا ہے بعد میں اس میں مزید اضافہ بھی ہو گا، ہم تمام مساجد کا مکمل کام کروائیں گے،انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ مصطفی آباد میں ریلیف کیمپ بھی چلارہا ہے جس میں ایک ہزار افراد کے لئے گنجائش ہے جہاں تشدد کے متاثرین پناہ لے سکتے ہیں۔

دہلی فسادات کو ایک ہفتہ ہو چکا، ابھی تک وہاں کے مسلمانوں میں خوف کم نہیں ہو سکا،کئی خاندان علاقہ چھوڑ گئے تھے اب واپس آنے کے لئے راضی نہیں ہو رہے، کیجریوال سرکار مسلمانوں کو سیکورٹی بھی نہیں دے رہی،کئی مسلمان خاندان پناہ گزینوں کے کیمپ میں مقیم ہو گئے ہیں.اس کیمپ میں 15 سو کے قریب افراد موجود ہیں جنہوں نے فسادات کے وقت گھر چھوڑا تھا.

دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور چار مساجد کو شہید کیا گیا.بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 53 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے

Shares: