ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیزتر کردیا ہے، وفاقی وزیرآئی ٹی

0
34
ڈیجیٹلائزیشن-کے-عمل-کو-تیزتر-کردیا-ہے،-وفاقی-وزیرآئی-ٹی #Baaghi

فاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی پالیسیوں،اصلاحات اور ڈیجیٹل پاکستان ویژن نے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیزتر کردیا ہے جس کا ثبوت عالمی اداروں کی ریٹنگ میں پاکستان کی کئی درجے ترقی ہے جبکہ ملک میں براڈ بینڈ و موبائل فون صارفین میں اضافہ اور نوجوانوں میں آن لائن سروسز کے ذریعے باعزت روزگار کے حصول کے اعداد و شمار بھی روز بروز بڑھ رہے ہیں۔

ا نہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے ذیلی سیشن کے تحت عالمی ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے اہم اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پاکستان سمیت تنظیم کے 7 بانی ممالک سعودی عرب، عمان، بحرین، کویت، نائجیریا اور اردن کے وزراء شریک تھے، جبکہ اس موقع پر اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے پالیسی تعاون و بین الایجنسی امورماریہ فرانسیسکا نے بھی خطاب کیا۔ سید امین الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہری و دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اورخواتین کیلئے زیادہ سے زیادہ تعلیم، ہنراور روزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت پاکستان متعدد پالیسیوں اور اصلاحات پر عمل پیرا ہے، جس کے نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ براہ رست سرمایہ کاری میں اضافہ، ملک بھر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس انکوبیشن سینٹرز کے قیام، فری لانسرز و اسٹارٹ اپس کی صورت میں ہنرمند نوجوان مرد و خواتین کی ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے باعزت روزگار کا حصول بھی ان ہی اصلاحات کا نتیجہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

مطیع اللہ جان گھر پہنچ گئے، تھانے نہیں آئے، آبپارہ پولیس بھی میدان میں آ گئی

مطیع اللہ جان کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

صحافیوں پر تشدد اور گمشدگیوں کے واقعات اب بند ہونے چاہئے،شیری رحمان

مطیع اللہ جان کے اغوا کی ویڈیو سامنے آ گئی،صحافیوں کا بازیابی کا مطالبہ

ابھی مطیع اللہ جان کے اغوا کا پتہ چلا، پولیس پتہ لگا رہی ہے ، آئی جی اسلام آباد سے بات ہوئی ہے، شیریں مزاری

مطیع اللہ جان کی کونسی چیز اغوا کاروں کے پاس رہ گئی؟ ،قائمہ کمیٹی میں اہم انکشاف

مطیع اللہ جان اغوا کیس،جے آئی ٹی تفتیش کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع

وفاقی وزیر نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں موبائل رابطوں اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ فراہمی کے ساتھ آپٹیکل فائبر کیبل یونین کونسل سطح تک بچھانے کے مختلف منصوبوں پر 31 ارب روپےسے زائد خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ رواں سال مزید 30 منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا جبکہ فری لانسرز کے مسائل کے حل اور آئی ٹی کمپنیوں کو بے پناہ مراعات کے نتیجے میں گذشتہ مالی سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 47 فیصد سے زائد ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اسی طرح ملک کی تمام جامعات کے ذریعے آئی ٹی ہنرمندوں کی تربیت اور ڈی جی اسکلز پروگرام میں لاکھوں نوجوانوں کو تربیت کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینے، ٹیکس میں بتدریج کمی نے جہاں موبائل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کیا وہیں موبائل و براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل پالیسیوں اصلاحات اورڈیجیٹل ایکو سسٹم کے مثبت نتائج نے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن کو بہتر اورایشیاء میں تیز ترین معاشی ترقی کا حامل ملک بنادیا ہے، اسی طرح عالمی اقتصادی فورم نے آئی سی ٹی خدمات میں پاکستان کو ارزاں تریں ملک جبکہ انٹرنینشنل لیبر آرگنائزیشن نے آن لائن لیبر اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سپلائرممالک میں دوسرے نمبر پر قرار دیا ہے۔عالمی بینک پاکستان نے “ایز آف ڈوئنگ بزنس” کے اعتبار سے پاکستان کی رینکنگ میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے اس موقع پر ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی بدولت قلیل عرصے میں نہ صرف ممبر ممالک کو باہمی تجربات سے استفادہ حاصل ہورہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس اشتراک عمل کو پذیرائی مل رہی ہے انھوں نے ممبر ممالک کے وزراء اور اقوام متحدہ کی نمائندہ کو پاکستان آ نے کی دعوت دیتے ہوئے بحیثیت بانی رکن تنظیم میں اپنے فعال کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

Leave a reply