دوحہ میں امریکی وفد کے ساتھ دو روزہ مذاکرات کیسے رہے؟ افغان وزارت خارجہ نے بتا دیا

0
35

دوحہ میں امریکی وفد کے ساتھ دو روزہ مذاکرات کیسے رہے؟ افغان وزارت خارجہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں امارت اسلامیہ اور امریکہ کے وفد کے درمیان دو روزہ مذاکرات اچھے رہے۔ اجلاس میں سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امارت اسلامیہ نے دوحہ معاہدے کے مکمل نفاذ کو مسائل کے حل کا بہترین طریقہ قرار دیا۔

افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں امریکی وفد کے ساتھ 2 روزہ مذاکرات خوشگوار رہے،افغان وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دوحہ میں امریکی وفد سے سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،دوحہ معاہد ے پرعمل مسائل کے حل کا بہترین طریقہ ہے،امریکہ اورسفارتی تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی،ضرورت پڑی تو ایسی ملاقاتیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی،امریکی ایلچی نے افغانستا ن کو امداد فراہم کرنے کی بات کی،انسانی امداد کےفیصلے پر امریکی ایلچی کے بیان کا خیرمقدم کرتےہیں،انسانی امداد کو سیاسی معاملات سے منسلک نہیں کیا جانا چاہیے،متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے میں خیراتی اداروں کے ساتھ تعاون کیاجائےگا، اسلامی امارات افغانستان میں غیر ملکی امداد کوشفافیت سے تقسیم کرے گی افغانستان میں امداد پہنچانے کے لیے غیر ملکیوں کوتعاون فراہم کریں گے،

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد دوحہ میں ملاقات پیشہ ورانہ اور خوشگوار تھی۔ اس ملاقات میں انسداد دہشت گردی ، انسانی امداد اور افغانستان سے امریکیوں کی محفوظ وطن واپسی پر توجہ دی گئی۔مریکہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے افغانستان کے لیے انسانی امداد پر بھی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعہ کو امریکی حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ طالبان پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ مارک فرٹز کی رہائی کو محفوظ بنانے میں مدد کریں۔ امریکہ نے کہا ہے کہ اجلاس میں طالبان کو تسلیم کرنے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

قبل ازیں طالبان نے 18 ملین ڈالرز افغان بینک میں منتقل کردیے امارات اسلامی افغانستان نے ایک بیان میں کہا کہ افغان مرکزی بینک میں 18 ملین ڈالرز کی رقم جمع کرائی ہے۔افغان مرکزی بینک کے مطابق طالبان نے یہ رقم پنج شیر، خوست، کابل اور لوگر سے کچھ سابق حکومتی عہدیداروں سے ضبط کی تھی۔افغانستان کی مرکزی بینک میں منتقل کی گئی رقم میں امریکی، افغان، یورپی، بھارتی اور اماراتی کرنسی شامل ہے۔افغان مرکزی بینک کے مطابق سابق حکومتی اہلکاروں سے ضبط کیا گیا سونا بھی مرکزی بینک میں موجود ہے

ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزوربازو افغانستان میں مسلط ہو،شاہ محمود قریشی

افغان آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

طالبان کا خوف،افغانستان سے اہم حکومتی شخصیت ملک چھوڑ کر فرار

دسواں دارالحکومت طالبان کے قبضے میں،گورنر غزنی کابل فرار

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

افغانستان کی سالمیت، خود مختاری کا احترام کرتے ہیں،وزیر خارجہ

افغانستان میں طالبان کی حکومت،پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، آج بھی اہم شخصیت آ رہی ہے پاکستان

افغانستان کی تعمیرِ نو کے آغاز کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے،سہیل شاہین

طالبان نے کابینہ میں توسیع کر دی،ڈائریکٹر اٹامک انرجی کی بھی تعیناتی

Leave a reply