کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا
کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ مل گئی
دعا زہرہ نے شادی کر لی ،کراچی پولیس نے جو کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا کہ دعا زہرا اغوا نہیں ہوئی بلکہ وہ خود گئی ہے، دعا زہرہ کے لاپتہ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی چلائے گئے،گزشتہ روز خبر آئی کہ دعا زہرہ کا نکاح نامہ کراچی پولیس نے لاہور پولیس کو بھجوایا ہے کیونکہ نکاح نامے پر لاہور کا پتہ لکھا ہے،نکاح نامے کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ خبرین چل گئیں کہ دعا زہرہ مل گئی ہےتا ہم بعد میں پولیس کو تردید کرنا پڑی کہ صرف نکاح نامہ ملا ہے،بعد ازاں آج دعا زہرہ سامنے آ گئی اور ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا، دعا زہرہ نے اس ویڈیو پیغام میں خود شادی کا اقرار کر لیا اور کہا کہ کوئی دباؤ نہیں ہے،
لاہور کی ماڈل ٹاون کچہری میں کراچی سے مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی دعا زہرہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیاہے دعا زہرا کا کہنا تھا کہ میری عمر 18برس ہے اور میں بالغ ہوں دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا عدالت نے لڑکی کے شوہر کو کمرہ عدالت سے باہر نکال کر لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا جس میں دعا زہرا کا کہنا تھا کہ اپنی مرضی سے کراچی سے لاہور آئی مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا
لڑکی کا بیان سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا کہ دعا زہرہ کو اس کی مرضی کیخلاف دارالامان نہ بھیجا جائے دعا کو آزاد کرتے ہیں اس کی مرضی جہاں چاہے رہے عدالت نے دعا کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دے دی
وسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے بیٹی کو کراچی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچی کو اگر میرے پاس نہیں تو چائلڈ پروٹیکشن کےحوالے کیا جائے، مجھے ان پر پورا اعتماد ہے میری شادی 2005 میں ہوئی، شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو بیٹی کیسے 18 سال کی ہوگئی؟ 27اپریل 2008 دعا کی تاریخِ پیدائش ہے مہدی کاظمی نے پریس کانفرنس کے دوران دعا زہرہ کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی دکھایا
دوسری جانب دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھےمیرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی
بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے
والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم
معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام
پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر
سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار
دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس
میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام
کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا
دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔
دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی