الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم میدان لگانے کو تیار،بلاول کی شرکت بارے بھی اطلاع آ گئی

0
53

الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم میدان لگانے کو تیار،بلاول کی شرکت بارے بھی اطلاع آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،

حکومت نے پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت دے دی ہے،احتجاج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پیش رفت کیلئے کیا جائے گا،

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اردگردخاردارتاریں لگادی گئیں اورمرکزی راستہ بندکردیاگیا، پولیس ،رینجرز،سی ٹی ڈی کی خواتین اہلکارالیکشن کمیشن کے باہرتعینات کردی گئیں۔

پی ڈی ایم کی قیادت کشمیر چوک پراکٹھی ہوگی، کنٹینر پر سوار ہو کر قیادت الیکشن کمیشن پہنچے گی،مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز احتجاج میں شریک ہوں گے، بلاول زرداری پی ڈی ایم کے اس احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن پر دھاوا نہیں بولیں گے بلکہ احتجاج کریں گے ، ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت کی بحالی کی بات کرتے ہیں،یہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار ہوکر فیصلہ کرنا ہوگا، ہم پی ڈی ایم کی طرف سے مطالبات پر مبنی خط بھی پیش کرینگے ۔ آج ایک بجے تک مختلف ریلیاں کشمیر چوک پہنچیں گی جہاں سے قیادت بھی شریک ہوگی، تمام محب وطن پاکستانیوں سے درخواست ہے ملک دشمن لابی سے فنڈنگ لینے والوں کے خلاف احتجاج میں شرکت کریں

مسلم لیگ ن اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو آج الیکشن کمیشن کے سامنے پہنچنے کی ہدایت کر دی، مسلم لیگ ن کی اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کی قیادت کو کارکنوں کی بڑی تعداد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے تمام رہنما، ایم این اے اور ایم پی ایز ریلیوں کی صورت میں الیکشن کمیشن کے سامنے پہنچیں ،مسلم لیگ ن نے واضح کیا کہ حکومت راستے بند کرے یا گرفتاریاں ہر صورت پہنچا جائے ،

لاہور سے لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد آنے کی ہدایت کی گئی ہے ،مریم نواز بھی ریلی کی شکل میں الیکشن کمیشن آفس جائیں گی، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے میں شرکت کیلئے 26 نمبر چونگی موٹروے چوک سے ریلی کی قیادت کرینگے ، جے یوآئی کا قافلہ سرینگر ہائی وی سے ہوتا ہواآ بپارہ سے ریڈ زون میں داخل ہوگا،ریلی کیلئے کنٹینر تیار کر لیا گیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے ،

اس موقع پر غیر رسمی مشاورتی اجلاس بھی ہوگا جس کے بعد پی ڈی ایم کے رہنما مولانا کی قیادت میں سرینا ہوٹل کے سامنے اکٹھے ہوں اور جلوس کی شکل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان آفس پہنچیں گے ، پروگرام کے مطابق پی ڈی ایم قیادت ڈھائی سے تین بجے فائیو سٹار ہوٹل کے سامنے جمع ہوں گے.

وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے.،الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فان فنڈنگ کیس کا فوری فیصلے کا مطالبہ کیا جائے گا،پی ٹی آئی کو ملنے والی 23 فارن اکاوَنٹس کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا جائے گا فیصلے میں مزید تاخیر نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا،

Leave a reply