الیکشن کے معاملات میں سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے؟ جسٹس اعجازالاحسن

0
51
الیکشن کے معاملات میں سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے؟ جسٹس اعجازالاحسن

الیکشن کے معاملات میں سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے؟ جسٹس اعجازالاحسن

سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام فریقین کا موقف سننے کی ہدایت کر دی،سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کل تمام فریقین کو سن کر مناسب حکم جاری کرے،الیکشن کمیشن نے 31 مارچ کو کے پی میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول دے دیا سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کیس نمٹا دیا.

سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت کوئی حکم نہیں دے گی،خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہوگا الیکشن کمیشن چاہے تو حالات کے مطابق انتخابات کا شیڈول بدل سکتا ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے، الیکشن کمیشن نے مختصر تبدیلی کی موسم کی شدت کا مسئلہ حل نہیں ہوگا،جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے کہا کہ نیا شیڈول آنے کے بعد کیس غیر موثر ہوچکا ہے،ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ قانون کے مطابق شیڈول صوبائی حکومت کی مشاورت سے جاری ہونا تھا، یہ کہنا غلط ہے کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سنے بغیر فیصلہ کیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول معطل کرکے غلط مثال قائم نہیں کرینگے، شیڈول کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے تو کیا الیکشن کمیشن کو بند کر دیں؟ انتخابی شیڈول کا اجرا اور انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 25 مارچ کی تاریخ خود دی تھی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت خود شیڈول دیکر بھاگ رہی ہے،الیکشن کے معاملات میں سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے؟ ابھی کہتے ہیں رمضان کے بعد الیکشن کروا دیں،رمضان کے بعد کہیں گے عید آگئی ہے، پھر بڑی عید کا کہہ دینگے، ذاتی مفادات کیلئے اداروں پر عدم اعتماد نہ کریں،

یاد رہے پہلے مرحلے میں خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا ‏گیا تھا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا ‏کرنا پڑا جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان (فضل الرحمان گروپ) نے حیران کن نتائج دئیے۔

الیکشن میں ہونے والی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبرپختون خواہ سے ‏رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کرنے اور امیدوار کے ‏معاملے میں کارکنان کے تحفظ دور کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنیکا مطالبہ آ گیا

ہم اپنے پاس موجود ویڈیو دے دیں تو حکومت مشکل میں پڑ جائے گی،ایسا کس نے کہہ دیا؟

پریذائیڈنگ افسران کا اغوا ہونا عام بات نہیں،چیف الیکشن کمشنر برہم

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا اعلان

Leave a reply