فیصلہ کرلیا،اسلام آباد ہر حال میں جائیں گے،بلاول کا کسان مارچ سے خطاب میں اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے ،
پیپلز پارٹی کا کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر ٹریکٹر ٹرالی مارچ ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدر آباد، راجہ پرویز اشرف راولپنڈی، یوسف رضا گیلانی بہاولپور بائی پاس پر ٹرالی مارچ میں شریک ہیں بیرسٹر عامر اور ڈاکٹر نعیم خوشاب، آصف بھاگٹ اور چودھری اختر منڈی بہاؤ الدین کے ٹرالی مارچ میں شریک ،ارشد جٹ، اشعر حیات اٹک، محسن ملہی، اعجاز شاہانہ بھکر، عنایت علی شاہ اور علی رضا زیدی چنیوٹ کے مارچ میں شریک ،ثمینہ گھرکی اور ابرار شاہ ننکانہ صاحب، فیصل میر، اعجاز چودھری فیصل آباد، تنویر موہل، جاوید بھٹی جھنگ کے ٹرالی مارچ میں شریک ہیں خان آصف خان، زبیر حمزہ میانوالی کے ٹرالی مارچ میں شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد میں فتح چوک پر حیدرآباد ڈویژن کے کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کے بعد ایک بحران پیدا کیا جاتا ہے ،وفاقی حکومت نااہل ہے ٹڈی دل سے فصلوں کو نقصان پہنچا تھا اب کھاد اوریوریا کابحران آ گیا ،زراعت معیشت کا اہم ذریعہ ہے لیکن اس کو تباہ کردیا گیا نااہل حکومت نے ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کو گرا دیا ،نااہل حکومت نے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچایا،یہ ملک کے کسانوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں ؟سب کو معلوم ہے کہ اگر کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا ،آج یہ حالات ہیں کہ یوریا کھاد کے لیے کسان قطاروں میں کھڑے ہیں ،کسان حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارا مسئلہ حل کریں کسان بھوکا سوئے گا توملک بھوکاسوئے گا،کسانوں کا معاشی قتل برداشت نہیں کرسکتے، آج زرعی معیشت تباہ، پاکستان کا کسان بھوکا سو رہا ہے،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کرلیا،اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو بے نقاب کریں گے بلدیاتی قانون کو کالا کہنے والوں کا منہ کالا ہوجائے گا،ہم اپنے جیالے میئرز لائیں گے ،خود ان کے ساتھ کام کروں گا، پاکستان کی معیشت کو بچانا ہے ،عمران خان کو بھگا نا ہے ہم جمہوری ،قانونی اورآئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے،حکومت کے خلاف 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے، لسانی تنظیمیں ہمیں آپس میں لڑوا ر ہے ہیں،
#حیدرآباد ٹریکٹر ٹرالی ریلی مارچ میں پی ایس 62 کا ایک تاریخی ہجوم، کسان مارچ حیدرآباد فتح چوک پر اپنے ایم پی اے جام خان شورو کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر اپنے کسان بھائیوں سے اظہار یکجیتی کرنے کے لیے چوک پر موجود۔#KissanKiTabahiNaManzoor @jamkhanshoro pic.twitter.com/xfiHKQoUeK
— Adv Sher M. Junejo (@SherMJunejo) January 24, 2022
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملک بھر میں پیر کو ڈویژن کی سطح پر کسان مارچ کیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی میں کسان مارچ سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں لیاقت باغ سے اسلام آباد کی جانب نکالا گیا، کسان کارواں میں بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی
خیرپورمیں بھی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع خیرپور کے زیر اہتمام کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو ریلیف دیا جائے
ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول
پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول
وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول
بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے
پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف
ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،راجہ پرویز اشرف
بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شہید بینظیر آباد کے زیر اہتمام کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
شہید بینظیر آباد : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شہید بینظیر آباد کے زیر اہتمام کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی
#KissanKiTabahiNaManzoor pic.twitter.com/DY20vtt8u0
— Imtiaz Ali Rahoo (@Imtiazalirahoo) January 24, 2022
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین محترم بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد میں فتح چوک پر حیدرآباد ڈویژن کے کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
ویلکم بلاول بھٹو ویلکم۔۔
ہاتھوں میں ہاتھ دو بلاول کا ساتھ دو۔ @BBhuttoZardari @jamkhanshoro
#KissanKiTabahiNaManzoor pic.twitter.com/r1zUNgzce6— SHEHROZ ALI BURIRO (@SHEHROZBURIROSB) January 24, 2022
جعفرآباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی جعفرآباد کے زیر اہتمام کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی
#KissanKiTabahiNaManzoor pic.twitter.com/HXQxIfO9Ue— Peoples Media Office Islamabad Official (@PMOIslamabad) January 24, 2022
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ممبر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کی قیادت میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ بہالپور بائی پاس چوک ملتان #MultanKisaanMarch@ahaidergilani86 pic.twitter.com/X7FLDXmdYp
— GilaniHouseMediaCell (@gillanihouse_MC) January 24, 2022
چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلزپارٹی جعفر آباد کے زیراہتمام ڈیرہ اللہ یار سٹی کے مقام پر پیپلز پارٹی جعفرآباد کے ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ بخاری٬جنرل سیکرٹری سید یار محمد شاہ کی قیادت میں کسان مارچ ہوا جس میں کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
جعفرآباد:چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلزپارٹی جعفر آباد کے زیراہتمام ڈیرہ اللہ یار سٹی کے مقام پر پیپلز پارٹی جعفرآباد کے ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ بخاری٬جنرل سیکرٹری سید یار محمد شاہ کی قیادت میں کسان مارچ جاری#KissanKiTabahiNaManzoor pic.twitter.com/UQKKSGE1NL
— PPP Lahore (@PPPLahore_SM) January 24, 2022
ملیر: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے زیر اہتمام کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی
#KissanKiTabahiNaManzoor pic.twitter.com/KTATgwbk3Z— Peoples Media Office Islamabad Official (@PMOIslamabad) January 24, 2022
راولپنڈی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت اور پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی زیر قیادت راولپنڈی میں کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی@RPAPPP
#KissanKiTabahiNaManzoor pic.twitter.com/tbFvQ39zYV— PPP Punjab (@PPPPunjab_SM) January 24, 2022