ایف بی آر نے ریئل سٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قراردیدی

0
50
fbr

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے ریئل سٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے مطابق کوئی سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ریئل سٹیٹ ایجنٹ سے بزنس نہیں کرسکے گی۔ غیر رجسٹرڈ ریئل سٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے سے غیر منقولہ پراپرٹی ٹرانسفر یا اُس کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 3ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط

حکام کے مطابق تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر شرط لاگو ہوگی اور خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ان شرائط کا رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے ڈیولپمنٹ سکیموں پر بھی اطلاق ہوگا، ساتھ ہی تعمیرات، پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی مشروط ہوگی۔

جہاز سے ٹرک ٹکرانے کا واقعہ:سینٹ ایوی ایشن کمیٹی سے انکوائری کا مطالبہ

ایف بی آر حکام کا مزید کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو گا جبکہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کے طور پر رجسٹر کرانا ہوگا۔

مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے وزیر تعلیم شفقت محمود

مریم نواز آڈیو لیک معاملہ: مسلم لیگ (ن) کے پانچ سال کے اشتہارات کا ڈیٹا جاری

Leave a reply