فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن،پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کی جانب سے دلائل دیئے گئے،پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آج زیادہ تفصیل میں نہیں جا سکوں گا،موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے دفاتر غیر فعال ہیں بعض مطلوبہ ریکارڈ دفاتر بند ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہو سکیں، غیرملکی حکومت، ملٹی نیشنل یا مقامی کمپنیوں سے فنڈ نہیں لیے جا سکتے، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ کیا آپ تسلیم کررہے ہیں کہ غیر ملکی ذرائع سے فنڈنگ ہوئی ہے ؟ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،کہا جارہا تھا سکھوں سے پیسہ آیا تو کیا پاکستان میں ہندو ،سکھ ،عیسائی نہیں رہتے بھارتی شہری کو ہم تسلیم نہیں کرتے پاکستان کے شہری سے فنڈنگ ہوسکتی ہے چاہے وہ ہندو ہو یا سکھ ہو،اگر فنڈ دینے والے غیرملکی ہیں تو اکبر بابر اپنا الزام شواہد کیساتھ ثابت کریں

ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ آپ ڈومیسٹک کمپنیوں کو کیسے دیکھتے ہیں، پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ کسی ہندو پاکستانی شہری نے دوہری شہریت حاصل کی تو کیا وہ غیرملکی ہوگیا؟ قانون میں کہیں نہیں کہ کوئی سیاسی جماعت فنڈ نہیں لے سکتی ممبر شپ فیس ممنوعہ فنڈنگ کے زمرے میں نہیں آتی پاکستان سے باہر رجسٹرڈ کمپنی کو مقامی کمپنی نہیں کہا جا سکتا،باہر کی کسی کمپنی نے فنڈنگ کی وہ ممنوعہ فنڈنگ میں شمار نہیں ہوتی،پی پی او قانون کے مطابق ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیوں سے فنڈنگ پر ممانعت ہے،امریکہ سے آنے والے پیسے کو غیرملکی فنڈنگ قرار دیا گیا،امریکہ میں فنڈ جمع کرنے کیلئے فارا کے تحت رجسٹریشن ضروری ہے، بیرون ملک سے جتنا پیسہ بھی آیا سب ظاہر کیا گیا،

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا یہ آپشن نہیں تھا کہ اس کمپنی کے ذریعے فنڈنگ نہ لی جاتی، پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ فارا میں بہت سے پاکستانی فنڈنگ دینا چاہتے ہیں،ہم اکیلے نہیں وہاں بہت سی سیاسی جماعتیں رجسٹر ہیں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو شہریت لے لیتے ہیں لیکن اعلان نہیں کرتے ، ایجنٹس رجسٹرڈ کمپنی کے بغیر پیسے نہیں بھیج سکتے، امریکہ کے ساتھ ہمارا دہری شہریت کا معاہدہ ہے ،اسکروٹنی کمیٹی نے پی پی او قانون کے سیکشن 6 کی غلط تشریح کی،اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ جس قانون کے تحت بنائی اس کا وجود ہی نہیں، الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شق کو پی پی او قانون ظاہر کرکے رپورٹ بنائی گئی، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی کر دی گئی

سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پرانا سلسلہ جاری رکھا، پی ٹی آئی نے 11اکاونٹس سے لاتعلقی کا اظہار کیا،آج پی ٹی آئی نے حتمی دلائل کی ابتدا کی،پی ٹی آئی نے دلائل کو اگلی پیشی میں دینے کی درخواست کی امید ہے 19 اپریل کو پی ٹی آئی کے وکیل اپنے دلائل مکمل کرلیں گے رواں ماہ کیس کا فیصلہ محفوظ ہوجائے گا،عمران خان احتساب اور انصاف سے فرار کی کوشش کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے گیارہ اکاؤنٹس میں سے 2 پر انہوں نے جھوٹ بولا،غیر قانونی 11 اکاؤنٹس کو اسد قیصر ،شاہ فرمان اور ان کی قیادت آپریٹ کرتی تھی ،11میں سے 2 اکاؤنٹس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں

فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

 

Comments are closed.