گورنر سندھ سے ابو ظہبی پورٹس متحدہ عرب امارات کے وفد کی ملاقات

متحدہ عرب امارات، پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے
uae sindh

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ابو ظہبی پورٹس متحدہ عرب امارات کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

وفد کی قیادت قونصل جنرل بخیط عتیق ال رومیتھی نے کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، برادرانہ تعلقات دونوں عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہورے ہیں۔ سرمایہ کاری کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہورہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے امید کی گھنٹی بھی بجائی اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ کیا۔ گورنر سندھ نے امید کی گھنٹی کے اغراض و مقاصد اور مفت راشن کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا۔ قونصل جنرل یو اے ای کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے کی جانے والی گورنر سندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ متحدہ عرب امارات، پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

دوسری جانب گورنرسندھ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ہاکی کے فروغ ، اولمپک کوالیفائبگ زٹورنامنٹ کے انعقا د اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کئی برس بعد پاکستان میں ہاکی کے عالمی مقابلہ کا انعقاد خوش آئند ہے ۔قومی کھیل کا فروغ کے اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں ۔ علاقائی سطح پر قومی کھیل کو فروغ حکمت عملی تیار کی جائے ۔ سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین کا کہنا تھا کہ اگلے برس جنوری میں اولمپک کوالیفائنگ میچز ہوں گے ۔دنیا کی 8 ٹیمیں شرکت کریں گے ۔قومی کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ۔

 اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے 

کراچی بندرگاہ متحدہ عرب امارات کو ٹھیکہ پر دینے کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکراتی کمیٹی 

متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

Comments are closed.