ہمارے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے،اسلام آباد میں کیا کام کر رہے ہیں، شیخ رشید کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹوں کو ختم کیا جارہا ہے،

شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے،اسلام آباد کے دینی مدارس کی تعداد سیکڑوں ہے، ملک میں پولیس پر بہت کم خرچ کیا جارہا ہے جو بہت کم ہے، اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹیں ختم کی جارہی ہیں، اسلام آباد میں 20 فیصد کرائم میں کمی ہوئی،اسلام آباد کے دینی مدارس کی تعداد سیکڑوں ہے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے ہونے سے شفافیت ہو گی۔ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔ سینیٹ کا الیکشن شو آف ہینڈ ہوگیا تو دھاندلی ختم ہوجائیگی،بڑے ہوٹلز اور مرگلہ کے علاوہ تمام چیک پوسٹ ختم کریں گے،سپریم کورٹ نے سینیٹ کے شو آف ہینڈ انتخابات کی اجازت دیدی تو یہ بہت بڑا انقلاب ہوگا،ہمارے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے، اسلام آباد کے تھانوں میں شہریوں کو عزت ملے گی

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فرانزک لیب کے قیام سمیت متعدد منصوبے زیر غور ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اعدادوشمار اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ اسلام آباد پاکستان کا بہترین سیف سٹی ہو۔ وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کرینگے۔امن و امان کے قیام میں پولیس صف اول کا دستہ ہے۔ اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کرینگے۔

میری خواہش ہے درمیانی راستہ،بلاول کے استعفوں کے بیان پر شیخ رشید کا کیا آیا ردعمل؟

وزیر داخلہ شیخ رشید سے ایسے افسران کی ملاقات کی ن لیگی قیادت نے سر پکڑ لیا

وزیر داخلہ کا چارج لیتے ہیں شیخ رشید کا نواز شریف کو پیغام، بڑا اعلان کر دیا

جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئی

مولانا کا لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کا بیان، شیخ رشید نے جواب دے دیا

سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں یہ کام ہو ہی نہیں سکتا، شیخ رشید کا دعویٰ

ریلوے کا خسارہ کیسے ختم ہو سکتا ہے؟ شیخ رشید نے نئی تجویز دے دی

سارے چودھری مرجائیں پھر بھی مولانا فضل الرحمان…شیخ رشید نے مولانا پر بجلیاں گرا دیں

بریکنگ، شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس، اہم ترین وزارت دے دی گئی

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کیا دیا ٹاسک؟

شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ بنائے جانے پر ن لیگ برس پڑی

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد شیخ رشید نے پریس کانفرنس بلا لی،اہم اعلان متوقع

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہارون جوئیہ کو اسلام آباد پولیس کا ترجمان مقرر کیا جا رہا ہے، وزیراعظم رواں ماہ پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید کی پولیس لائن ہیڈکواٹرز اسلام آباد آمد ہوئی،وزیر داخلہ شیخ رشید نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے ،شیخ رشید احمد کو بگھی میں سوار کرکے یاد گار شہداء تک لایاگیا،وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر یہ وفاقی وزیر کا پولیس لائن ہیڈکوارٹر کا پہلا دورہ ہے۔

ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ادارے سے متعلق بریفنگ دی۔سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی بریفنگ میں موجود تھے

Shares: